Feedback Hamasa Ques

 








🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم!


میں آس خدائے بزرگ ؤ برتر کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں، اؤر محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت کی طلب گار ہوں🤲❤️



 *حماسئہ کربلا امتحان کی برکات* کا اندازہ کرنا بہت دشوار ہے۔ تاہم چند نکات پیش خدمت ہیں؛


1۔ تحریک بیداری کے بڑے اہداف میں سے ایک ہدف یہ ہے کہ بیداری کا پیغام فرد فرد تک پہنچانا ہے۔ جو کام ہم آغا صاحب کا نام لے کر نہیں کر پا رہے تھے وہ کام اس جملہ نے کر دکھایا

"اک مقابلہ پورے پاکستان میں ہونے جا رہا ہے اور پہلی 100 پوزیشنز کیلے انعامات ہیں"۔


2۔ پختہ عمر کی خواتین سے زیادہ 10 تا 20 سال کی بچیوں نے آمادگی و دلچسپی ظاہر کی۔ یعنی آنے والی نسل اک نئ فکر کے ساتھ زمام ہاتھوں میں تھامے گی۔


3۔ ذاتی طور پر عرض کروں تو وہ کام جس میں بہت رکاوٹیں تھیں، لوگ سننے کو آمادہ نہ تھے۔ وہ اس کتاب کے ذریعے پہنچا دیا گیا۔ سنا دیا گیا۔ 


4۔ اک بہت مفید نکتہ ملک بھر سے تحریک بیداری کے کارکنان کا ارتباط ہے۔ امتحان کی صورت میں اک پلیٹ فارم ہاتھ آ گیا جس پہ ہم سب اکٹھے ہو گۓ۔


5۔ بہت سے نۓ واٹس ایپ گروہ تشکیل دیے گۓ جو تحریک کے گروہ میں بدل کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔


6۔ ہماری تحریک میں اس امتحان کا کردار کلیدی ہے۔ اذہان کے تالے کھولنے کے ساتھ ہمارے کام پہ لگے تالے بھی کھل گۓ۔ پورے ملک میں اک لہر سے دوڑ گئ ہے۔


7۔ اک اہم نکتہ وقت بھی ہے۔ محرم اس کام کی خاطر بہترین وقت تھا۔ اور محرم کے علاوہ ہم اس قدر نتائج نہ لے پاتے۔


8۔ خواتین کو کام کرنے کیلے پلیٹ فارم مہیا آ گیا ہے۔ وہ خواتین جن کے پاس معاشرے کو بہتر بنانے اور اپنی مثبت توانائیاں خرچ کرنے کیلے جگہ اور پلیٹ فارم نہ تھا۔ اس امتحان نے ان خواتین کے اندر تحرک پیدا کر دیا ہے۔


اس مقابلہ کو اب ہر سال منعقد ہونا چاہیے۔ نہ فقط یہ بلکہ دیگر مناسبتوں پر بھی ہر آئمہ کی زندگی و سیرت سے متعلق کتاب کا مطالعہ کروانا چاہیے۔ امتحان کے ذریعے رغبت پیدا کی جا سکتی ہے۔ 



والسلام علیکم ورحمۃ اللہ 🏴
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 🌹❤️
محتاج دعا شہر بانو ✍





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(Ist pdf) 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت (استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب)

دروس عقائد کا امتحان

کتاب غیبت نعمانی کے امتحان کے سوالات اور ان کے جوابات