کربلا شناسی کوئز مقابلہ

 


کربلا شناسی کوئز مقابلہ
 
سوال 01   :قاصد بھیج کر امام حسینؑ کو کس نے اپنے پاس بلایاتھا؟

الف: مدینہ کے گورنر ولید نے ✔️
ب: یزید نے 
ج: عمر ابن سعد نے
د: شمر ابن ذی الجوشن نے

سوال 02   : یزید نے سب سے پہلے کن لوگوں سے بیعت لینا چاہی؟

الف: مدینہ والوں سے
ب: کوفہ والوں سے
ج: اہلِ عراق سے
د: جن کے بیعت نہ کرنے کا ڈر تھا، اُن سے   ✔️

سوال 03   : امام حسینؑ  ۔۔۔۔ کو اپنے ساتھ ولید کے دربار لے کر گئے۔

الف: نبی کریمؐ کے اصحاب کو
ب: تیس مسلح ہاشمی جوانوں  ✔️
ج: عبداللہ ابن عباس کو  
د: محمد حنفیہ کو

سوال 04   : مروان نے یزید کی بیعت نہ کرنے پر امام حسینؑ کو ۔۔۔۔ کا مشورہ دیا۔

الف: قتل کرنے ✔️
ب: گرفتار کرنے
ج: دھمکی دینے
د: مدینہ سے نکال دینے

سوال 05   : امام حسینؑ مکہ کب پہنچے؟
الف: 3 شعبان 61 ہجری
ب: 3 شعبان 60 ہجری ✔️
ج: 7 شعبان 61 ہجری
د: 28 رجب
سوال 06   :مکہ چھوڑتے ہوئے آپؑ نے لوگوں سے کہا کہ "میں کوفہ جا رہا ہوں، تم میں سے جو کوئی  ۔۔۔۔۔کرسکتا ہو اور ۔۔۔۔۔ہو ، وہ میرے ساتھ چلے"

الف: اپنی جان نچھاور، اللہ سے ملاقات کے لیے تیار  ✔️
ب: جان قربان ، اسلحہ رکھتا
ج: جہاد، بہادر
د: تلوار بازی، شجاع

سوال 07   :سواری رکنے کے بعد جب آپؑ نے اس سرزمین کا نام دریافت کیا تو بتایا گیا کہ اس سرزمین کا نام۔۔۔۔ ہے۔

  الف: کربلا 
ب: طف
ج: غاضریہ
د: تینوں  ✔️

سوال 08   :کربلا کا نام سن کر امام ؑ گھوڑے سے اترے اور۔۔۔۔۔ کو سونگھا اور فرمایا:یہی ہماری۔۔۔۔ کامقام ہے اور یہیں سے ہم قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے۔

الف: کربلا کی مٹی، آزمائش
ب: خاکِ کربلا، قبروں ✔️
ج: نہرِ فرات کے پانی، شہادت
د: مصحفِ قرآنی، زیارت

سوال 09   :یزیدی فوج نے ۔۔۔۔۔ محرم کو ۔۔۔۔۔ کے وقت امام ؑ پر حملہ کرنے کے لیے پیش قدمی کی مگر آپؑ نے حضرت عباسؑ کو بھیج کر کچھ مہلت مانگ لی تا کہ عبادت پروردگار انجام دے سکیں۔

الف: دو ، شام
ب: سات، دوپہر
ج: دس، صبح
د: نو، عصر  ✔️

سوال 10   : زہیر ابن قین امام حسینؑ کی ملاقات سے کیوں کترا رہے تھے؟

الف: وہ امامؑ سے شرمندہ تھے
ب: وہ امام ؑ کے مخالف تھے  ✔️
ج: یزیدکے ڈر کی وجہ سے
د: الف اور ج
سوال 11   :جب امام حسینؑ نے زہیر کو دعوت کے لیے بلایا تو زہیر نے۔۔۔۔۔

الف: امامؑ کی دعوت کو مسترد کر دیا  ✔️
ب: سوچ بچار کے بعد ملنے کا وعدہ کیا
ج: خوشی خوشی دعوت قبول کر لی
د: ٹال مٹول سے کام لیا
سوال 12   : امامؑ سے ملاقات کر کے جب زہیر واپس پلٹے تو وہ ۔۔۔۔ تھے اور انہوں نے حکم دیا کہ اُن کا خیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔

الف: شدید پریشان، الگ کر دیا جائے
ب: افسردہ، تنہائی میں لگایا جائے
ج: پشیمان، قافلے اسے الگ لگایا جائے
د: نہایت خوش، امام کے خیمے کے ساتھ لگایا جائے  ✔️


سوال 13   : زہیر بن قین کی زوجہ نے اُن سے اس شرط پر الوداع کیا کہ۔۔۔۔

الف: وہ اپنی جائیداد کا مالک انہیں بنا دیں
ب: وہ جب تک زندہ رہیں دوسری شادی نہ کریں
ج: میدان محشر میں رسول اللہؐ کی بارگاہ میں انہیں یاد رکھیں ✔️
د: قافلے کا سردار انہیں بنا کر جائیں  

سوال 14   : دس محرم کے دن امام حسینؑ ، زہیر ابن قین کا خطبہ سن کر اتنے خوش ہوئے کہ اُن سے فرمایا "اے زہیر ۔۔۔

الف: تم مومنِ آلِ فرعون کی مانند ہو  ✔️
ب: واپس آؤ اوراب  ان سے جنگ کرو
ج: میں میدانِ محشر میں تمہاری شفاعت کروں گا
د: میں تمہاری جنت کا ضامن ہوں

سوال 15   : امام حسینؑ نے حر کو اپنے سامنے دیکھا تو فرمایا" ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔اورگھوڑے سے نیچے اتر آؤ۔بے شک اللہ نے تمہاری توبہ قبول کی ہے ۔"

الف: اپنا سراُٹھاؤ  ✔️
ب: اپنا اسلحہ سنبھالو
ج: اپنی گردن جھکاؤ
د: اپنی تلوار نیام میں ڈالو
سوال 16   : امام حسینؑ نے جب حر سے نمازِظہر پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو اس نےجواب دیا کہ۔۔۔۔۔

الف: تم اپنی نماز پڑھو ہم اپنی نماز پڑھیں گے
ب: میں نماز نہیں پڑھتا ہوں
ج: تمہاری نماز قبول ہی نہیں
د: میں اورمیرا لشکر آپ کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے  ✔️

سوال 17   : حر نے جب زبردستی امامؑ کا راستہ روکنا چاہا تو امام حسینؑ نے حر سے کہا:"اے حر۔۔۔۔۔۔

الف: ہمارے رستے سے ہٹ جاؤ
ب: میری تم سے لڑائی نہیں اس لیے خود کو میرے رستے سے الگ کر لو
ج: تیری ماں تیرے غم میں روئے آخر کیا چاہتے ہو  ✔️
د: تم بھی یزید کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ آملو

سوال 18   : حر نے اپنے فیصلہ کن لمحات میں کہا تھا کہ "میں خود کو ۔۔۔۔۔۔ کے درمیان محسوس کر رہا ہوں، خدا کی قسم! میں ۔۔۔۔ پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دوں گا۔

الف: حق و باطل، امام حسینؑ
ب: جنت و جہنم ، جنت  ✔️
ج: حق و باطل ، اپنے رب
د: حق و باطل، جنت
سوال 19   : جب امام حسینؑ اپنے گھوڑے پر سوار ہوگئے تو حر نے کہا :اگر آپ نے اپنا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو بہتر ہے کہ کسی ایسے رستے کا انتخاب کر لیں جو نہ ۔۔۔۔جاتا ہو اور نہ ۔۔۔۔
الف: کوفہ ، کربلا
ب: مدینہ ، مکہ
ج: مکہ ، کوفہ
د: کوفہ ، مدینہ  ✔️

سوال 20   : نافع عاشور کی شب اُس وقت بہت پریشان ہو گئے تھے جب امام ؑ ۔۔۔۔۔۔۔۔

الف: وصیت کر رہے تھے
ب: چراغ بجھا کربیعت اٹھا رہے تھے
ج: مقتل جا رہے تھے
د: میدان کا جائزہ لینے جا رہےتھے  ✔️

سوال 21   : نافع بن ہلال نے امام حسینؑ کی نصرت کرنے اور ان کے دفاع میں جنگ کرنے کے لیے ہزار درہم میں ۔۔۔۔۔جبکہ ہزار درہم سے۔۔۔۔خریدا۔

الف: تلوار، گھوڑا  ✔️
ب: زرہ ، جنگی لباس
ج: تلوار، تیرکمان
د: گھوڑا، دیگر اسلحہ
سوال 22   : امام حسینؑ نےنافع بن ہلال کو رات کی تاریکی  میں ۔۔۔۔۔۔۔کا کہا۔

الف: خندق کھودنے
ب: میدان سے جان بچا کے چلے جانے  ✔️
ج: اسلحہ تیار کرنے
د: دشمن کی خبر لینے

سوال 23   : امام حسینؑ نے اپنے اصحاب کے بارے میں اپنی بہن زینب کو بتایا کہ "وہ میرے ساتھ کربلا میں مرنے کے لیے یوں بے تاب ہیں جیسے ۔۔۔۔۔۔کے لیے بے تاب ہوتا ہے"

الف: بچہ ماں کے دودھ  ✔️
ب: پیاسا پانی
ج: مریض دوا
د: دوست اپنے دوست سے ملنے

سوال 24   : شب عاشور حبیب ابن مظاہر نے اعلان کیا تھاکہ " خدا کی قسم ! اگر ۔۔۔۔نہ ہوتا تو آج رات ہی دشمن پر ٹوٹ پڑتے اور وفا کی نئی داستانیں رقم کردیتے” ۔

الف: رات کا اندھیرا
ب: امامؑ کے حکم کا انتظار  ✔️
ج: ہمارا لشکر پیاسا
د: دشمن تعداد میں زیادہ
سوال 25:جن جناب قاسمؑ کا نام شہیدوں کی فہرست میں نہ آیا تو جناب قاسمؑ  نے کیا پوچھا؟

الف: کیا میں کل زندہ رہ جاؤں گا
ب: کیا شہیدوں میں میرا نام نہیں  ✔️
ج: کیا کل جنگ نہ ہوگی
د: الف اور ج

سوال 26:امام حسینؑ نے جناب قاسم کو میدان بھیجتے ہوئے ان کے سر پر۔۔۔ جب کہ سینے پر ۔۔۔۔ پہنائی۔

الف: عمامہ، قمیض  ✔️
ب: خود، زرہ  
ج: عمامہ، زِرہ
د: خود، قمیض

سوال 27:امام حسینؑ نے جناب قاسم ؑ کو میدان میں رخصت کرتے وقت اُن کی قمیض کا گریبان چاک کیوں کیا؟

الف: کیونکہ یہ  یتیموں کی نشانی تھی
ب: تا کہ لوگ جان لیں کہ وہ یتیم ہیں اور کوئی ان پر ظلم نہ کرے
ج: کیونکہ ان کی  ماپ کی کوئی قمیض نہ تھی
د: الف اور ب دونوں درست ہیں۔  ✔️

سوال 28: "ارے  اس نوخیز لڑکے کا چہرہ دیکھو،یہ تو چاند کا ٹکڑا معلوم ہوتا ہے" کس نے کس سے متعلق یہ جملے کہے؟

الف: لشکرِ یزید نے، حضرت علیؑ اکبر سے متعلق
ب: حمید ابن مسلم نے، جناب عون و محمد سے متعلق
ج: حمید ابن مسلم نے، جناب قاسمؑ سے متلعق  ✔️
د: ب اور ج دونوں درست ہیں  

سوال 29: جناب قاسمؑ نے خوب جنگ لڑی اورمیدان جنگ میں ۔۔۔۔۔ یزیوں کو فی النار کیا۔

الف: 35
ب: 40
ج: 70
د: الف اور ج  ✔️

سوال 30:جن جناب قاسمؑ کا نام شہیدوں کی فہرست میں نہ آیا تو جناب قاسمؑ  نے کیا پوچھا؟

الف: کیا میں کل زندہ رہ جاؤں گا
ب: کیا شہیدوں میں میرا نام نہیں  ✔️
ج: کیا کل جنگ نہ ہوگی
د: الف اور ج

سوال 31: حضرت عباسؑ امام حسینؑ کے حکم پر ۔۔۔۔۔۔کے ہمراہ ابن سعد کے لشکر سے یہ خبر لائے وہ بیعت نہ کرنے کی صورت میں ابنِ زیاد کے حکم کے مطابق نو محرم کو ہی حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

الف: بیس سواروں  ✔️
ب: حضرت حبیب ابن مظاہر
ج: زہیر بن قین
د: چالیس سواروں

سوال 32: امام حسینؑ نے اپنے  لشکر کے پانچ جوانوں کو دشمن کے نرغہ سے زندہ بچا کر لانے کا فریضہ کس کے سپرد کیا تھا؟

الف: مسلم بن عوسجہ
ب: حضرت علی اکبر
ج: حضرت عباسؑ  ✔️
د: زہیر بن قین
سوال 33: حضرت عباسؑ ۔۔۔۔۔۔ کے بعد امام حسینؑ سے جنگ کی اجازت لینے آئے اور پھرامامؑ کے حکم پر ۔۔۔۔کے لیے میدان روانہ ہوئے۔

الف: علی اکبرؑ کی شہادت، انتقام لینے
ب: جناب قاسمؑ کی شہادت، جنگ کرنے
ج: زہیر بن قین، دشمن کو سمجھانے
د: سارے انصار و اصحاب کی شہادت، پانی لینے.  ✔️

سوال 34:حکیم ابن طفیل وہ ملعون ہے جس نے حضرت عباس ؑ کے ۔۔۔۔۔

الف: دائیں بازو پر وار کیا
ب: بائیں بازو پر وار کیا
ج: مشک پر تیر مارا
د: سر پر گرز مارا   ✔️

سوال 35: حضرت عباسؑ جب گھوڑے کی پشت سے زمین پر آئے تو امام حسینؑ کو صدا کر کہا کہ۔۔۔۔۔

الف: میرا آخری سلام قبول ہو ✔️
ب: میری لاش خیام لے کر نا جانا
ج: مولا میری مدد کو آؤ
د: اے فرزندِ رسولؐ کیا میں نے وفا کی

سوال 36:یزیدی فوج کے دائیں حصہ کا کمانڈر۔۔۔۔ تھا جبکہ سپاہِ حسینؑ کا دایاں حصہ۔۔۔۔کی کمانڈ میں تھا۔

الف: شمر ابن ذی الجوشن، زہیر بن قین
ب: عمر ابن سعد، حضرت عباسؑ
ج: شبث ابن ربعی، حبیب ابن مظاہر
د: عمرو ابن حجاج،  زہیر ابن قین ✔️

سوال 37: امام حسینؑ دس محرم کو اتمامِ حجت کے لیے ۔۔۔پہن کراور ۔۔۔۔اوڑھ کردشمن کے سامنے گئے اور انہیں خطبہ 
الف: اسلحہ ، زرہ
ب: لباسِ رسولؐ، چادرِ تطہیر
ج: عمامہ رسولؐ، رسول اللہؐ کی عبا ✔️
د: حضرت علیؑ کا لباس، رسول اللہؐ کی چادر
سوال 38: امام حسینؑ نے کس بات پر اصحابِ رسولؐ سے گواہی لینے کا کہنا؟

الف: کہ وہ بے خطا تھے
ب: کہ وہ فرزندِ رسول ؐ ہیں
ج: کہ وہ  برحق امام ہیں
د: کہ جنت کے جوانوں کے سردار وہ ہیں ✔️

سوال 39: امامؑ کو خط لکھ کر کوفہ بلانے والے کون کون سے لوگ کربلا میں لشکرِیزید میں موجود تھے؟

الف: حر، عمرو بن حجاج، شبث ابن ربعی
ب: یزید بن حارث، قیس بن اشعث، حجار بن ابجر
ج: قیس بن اشعث، شبث ابن ربعی، حجار ابن ابجر
د: ب اور ج دونوں درست ہیں ✔️

سوال 40: دس محرم کو جنگ شروع کرنے کے لیے کس نے پہلا تیر امام حسینؑ کی طرف پھینکا؟

الف: شبث ابن ربعی
ب: حرملہ
ج: عمر بن سعد ✔️
د: یزید بن حارث

سوال 41: امام حسینؑ نے خیام سے الوداع ہونے سے پہلے ۔۔۔۔۔ ۔

الف: اسرارِ امامت امام زین العابدینؑ کے سپرد کیے 
ب: پرانا لباس زیب تن کیا
ج: دو رکعت نماز پڑھی
د: الف اور ب ✔️

سوال 42:جب حضرت سکینہ ؑ نے اپنے بابا کو میدان جاتے دیکھا تو کیا فرمایا؟

الف: میں آپ کو اللہ کی امان میں دیتی ہوں
ب: کیا آپ نے بھی موت کی تیاری کر لی ہے؟ ✔️
ج: ہمیں اپنے نانا کے شہر واپس پلٹا دیں
د: ب اور ج

سوال 43:ذوالجناح جب خیام میں واپس آیا تو۔۔۔۔۔

الف: زین جھکی ہوئی تھی
ب: پیاس سے ہلکان تھا
ج: سر اور گردن خون  سے رنگین تھی
د: الف اور ج ✔️

سوال 44:خیام میں لوٹ مار کے دوران ظالموں نے امام سجادؑ ۔۔۔۔۔ 

الف: کو قتل کرنا چاہا
ب: کے نیچے سے بستر کھینچ لیا
ج: کو زمین پر گرادیا
د: تینوں ✔️

سوال 45:امام حسینؑ کی شہادت کے بعد کربلا میں۔۔۔۔۔

الف: خیام کو لوٹ لیا گیا
ب: مستورات کی چادریں  چھینی گئیں
ج: خیام کو آگ لگا دی گئی
د: تینوں ✔️

سوال 46: اکثر۔۔۔۔ بڑی بڑی جماعتوں پر حکمِ خدا سے غالب آجاتے ہیں۔(البقرۃ: 249)

الف: اہلِ ایمان
ب: مجاہدین
ج: چھوٹے چھوٹے گروہ ✔️
د: لشکر

سوال 47:امام کےایک بوڑھے صحابی بریر بن خضیرنے  عاشور کی صبح اپنے دوست سے اس لیے مزاح کیا کیونکہ۔۔۔۔

الف: انہیں مزاح کی عادت تھی
ب: پریشانی کے عالم میں وہ سمجھ نہیں پائے
ج: انہیں امامؑ کی نصرت میں موت کا یقین تھا ✔️
د: ان میں سے کوئی بھی نہیں

سوال 48:امام حسینؑ کے ساتھ زیادہ تعداد میں اس لیے بھی لوگ جمع نہیں ہو سکے تھے کیونکہ ۔۔۔۔

الف: زیادہ تر گرفتار ہو گئے تھے
ب: راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی
ج: لوگ امامؑ کو امام ِبرحق نہیں مانتے تھے
د: الف اور ب درست ہیں۔  ✔️

سوال 49:محمد حنفیہ ۔۔۔۔ کی وجہ سے کربلا نہیں آسکے تھے۔

الف: بیماری
ب: ضعیفی
ج: امام حسینؑ سے اختلاف
د: امامؑ کی طرف سے دی گئی ایک اہم ذمہ داری  ✔️

سوال 50:۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے کوفہ سے نکل کر امام حسینؑ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

الف: مسلم بن عوسجہ، حبیب بن مظاہر ✔️
ب: زہیر بن قین ، مسلم بن عوسجہ
ج: عابس بن شبیب ، حبیب بن مظاہر
د: مسلم بن عوسجہ، عابس شاکری





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(Ist pdf) 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت (استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب)

دروس عقائد کا امتحان

کتاب غیبت نعمانی کے امتحان کے سوالات اور ان کے جوابات