کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات مجلس

 


کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [پہلی مجلس]



سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. مناجاتِ خمس عشر کس سے منسوب ہے؟
*
(الف) حضرت محمّد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
(ب) حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام
(ج) حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ✔
(د) الف اور ب درست ہے
2. آیت مجیدہ "فقدّمُوا بَین یَدی نَجواکُم صدَقَۃ" پر عمل کرنے والی واحد شخصیت کون تھیں؟
*
(الف) حاتمِ طائی
(ب) حضرت علی علیہ السلام ✔
(ج) حضرت سلمان فارسی(رض)
(د) سب درست ہے

3. رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس کے بارے میں فرمایا کہ اس کے چہرے کی طرف دیکھنا عبادت ہے؟
*
(الف) کسی بھی مسلمان کا چہرہ دیکھنا
(ب) حضرت علی علیہ السلام کا چہرہ دیکھنا ✔
(ج) آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا 
(د) دوست کا چہرہ دیکھنا
4. مناجاتِ خمس عشر کون سی کتاب کا ماحصل ہے؟
*
(الف) توضیح المسائل کا
(ب) نہج البلاغہ
(ج) صحیفۃالسجادیہ (الکاملہ) کا ✔
(د) الف اور ج دونوں درست ہے

5. اللہ تعالیٰ(جلّ شانہ) فرماتا ہے کہ جب وہ کسی بندے کے بارے میں یہ جان لے کہ اس کی اکثر مصروفیت اس کے بارے میں ہے تو۔۔۔:
*
(الف) وہ بندہ گناہ آلود ہونے سے محفوظ رہتا ہے
(ب) اس کی لذتِ شہوت کو مناجات اور دعا کی لذت میں منتقل کر دیا جاتا ہے
(ج) الف اور ب دونوں درست ہے
(د)  اس کی دعا قبول فرماتا ہے ✔
6.  اللہ تعالیٰ(جلّ شانہ)  نے حضرت داؤد علیہ السلام کو وحی کی؛ میرے اور اپنے درمیان دنیا پرست عالِم کو قرار نہ دینا، کیونکہ؛
*
(الف) وہ اللّٰہ تک پہنچنے کے راستے میں حائل ہوتا ہے
(ب) یہ لوگ قطاعِ طَرِیق ہیں، ڈاکو ہیں ✔
(ج) الف اور ب دونوں غلط ہے
(د) الف اور ب دونوں درست ہے
7. پہلی مجلس میں مناجاتِ خمس عشر میں سے کون سی مناجات پر گفتگو ہوئی؟
*
(الف) مناجاتِ تائبین ✔
(ب) مناجاتِ شاکرین
(ج) مناجاتِ ذاکرین
(د) مناجاتِ شاکین
8. "سَیِّئَۃ تَسُؤکَ خَیر عِندَاللّٰہ مِن حَسَنَۃٍ تُعجِبُکَ" یعنی وہ گناہ جس کے بعد پشیمانی ہو، اس نیکی سے بہتر ہے جو تجھے مغرور کر دے۔ کس معصومؑ کا فرمان ہے؟
*
(الف) حضرت علی علیہ السلام ✔
(ب) حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
(ج) حضرت امام جعفرالصادق علیہ السلام
(د) امام مہدی عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف

9. ۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کا اسمِ ذات ہے؟
*
(الف) اللہٰ، رحمٰن، رَحِیم، کَریم۔۔۔
(ب) رحمٰن، رَحِیم، مجید، کَریم۔۔۔
(ج) صرف لفظ "اللّٰہ" ✔
(د) الخالق، الشکور۔۔۔
10. گناہ گار توبہ کرتا ہے، استغفار کرتا ہے تو ۔۔۔۔۔
*
(الف) زیادہ گناہ کرنے کے بعد توبہ کرنے کا کوئی فائدہ  نہیں ہے
(ب) اگر وہ صدقِ دل سے توبہ کرتا ہے تو اس کو معاف بھی کیا جاتاہے اور اس کے سارے گناہ نیکیوں میں بدل دیا جاتا ہے ✔
(ج) الف اور ب دونوں غلط ہے
(د) گناہ کرنے والا توبہ ہی نہیں کرتا



یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. ج: حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
2. ب: حضرت علی علیہ السلام
3. ب: حضرت علی علیہ السلام کا چہرہ دیکھنا
4. ج: صحیفۃالسجادیہ (الکاملہ) کا
5. ب: اس کی لذتِ شہوت کو مناجات اور دعا کی لذت میں منتقل کر دیا جاتا ہے
6. ب: یہ لوگ قطاعِ طَرِیق ہیں، ڈاکو ہیں
7. الف: مناجاتِ تائبین
8. الف: حضرت علی علیہ السلام
9. ج: صرف لفظ "اللّٰہ"
10. ب: اگر وہ صدقِ دل سے توبہ کرتا ہے تو اس کو معاف بھی کیا جاتا ہے اور اس کے سارے گناہ نیکیوں میں بدل دیا جاتا ہے




کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [دوسری مجلس]


سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. بہت سارے لوگ ایسے ہیں جوحقیقت دیکھتے ہیں، سنتے ہیں، لیکن پھر بھی حقیقت کو سمجھتے نہیں۔
کیوں؟
*
(الف) کیونکہ ان کے دل اندھے ہیں ✔
(ب) کیونکہ ان کے دل زنگ آلود ہو گئے ہیں
(ج) الف اور ب دونں درست ہے
(د) کیونکہ وہ حقیقت ماننا ہی نہیں چاہتے

2. "الِھٰیۡ انِۡ كاَنَ النَّدَمُ عَلیَ الذَّنبِۡ تَوۡبۃ فَانِیِّۡ وَعِزَّتكَِ مِنَ النَّادمِِيۡنَ" پروردگارا! اگر گناہ پر پشیمان ہونا توبہ ہے تو میں نَادِمِین میں سے ہوں۔
یہ کس کا فرمان ہے؟
*
(الف) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
(ب) امام زمانہ(عج)
(ج) امام زین العابدین علیہ السلام ✔
(د) حضرت امام موسی الکاظم علیہ السلام

3. حضرت امام علی علیہ السلام کے سامنے ایک شخص نے کلمہ استغفار (أَستَغفِرُ اللہ) پڑھا تو امام علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
*
(الف) "ثَکَلَتکَ أُمّکَ، أَ تَدرِی مَا الاِستِغفَار؟" : یعنی تمہاری ماں تمہارے غم میں روئے! کیا تم جانتے ہوں کہ استغفار کیا ہے؟ 
(ب) "الاِستِغفَارُ دَرَجَۃُ العِلّیّین" : استغفار؛ عِلّین کے درجات  میں سے ایک میں سے ہے؟
(ج) "وَھُوَ اِسم وَاقِع عَلیٰ سِتَّ مَعَانٍ" : استغفار ایک نام ہے، جس کے چھ درجات اور مراحل ہیں
(د) تینوں جوابات درست ہیں ✔

4. استغفار کے درجات اور مراحل کے بارے میں کون سا جزء درست ہے؟
*
(الف) اپنی قضا نمازیں بجا لانا اور حقوق العباد کی ادائیگی
(ب) گذشتہ گناہوں سے پشیمانی
(ج) آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرنا
(د) تینوں جواب درست ہے ✔

5.  حضرت یوسفؑ  کی بات جو قرآن میں مذکور ہے؛ فرماتے ہیں کہ "یہ جو میرا نفس  ہے یہ مجھے برائی پر اکساتا ہے۔۔۔"
اس میں جس نفس کی بات ہو رہی ہے وہ نفس کی کون سی قسم ہے؟
*
(الف) یہاں جو حضرت یوسفؑ نے ذکر فرمایا ہے وہ نفسِ لوامہ ہے
(ب) اس میں نفس سے مراد نفس لوامہ نہیں بلکہ نفس مطمئنہ ہے
نفسِ امّارہ جو انسان کو خواہشاتِ نفسانی اور گناہ کی طرف اکساتا ہے ✔
(د) تینوں جواب درست ہے، حضرت تینوں قسم کے نفس کی شکایت کر رہے ہیں

6. ائمہ علیہم السلام کو شفاعت کا حق حاصل ہونے کے سلسلے میں علامہ صاحب نے کیا فرمایا؟
*
(الف) ائمہ علیہم السلام کو شفاعت کا حق حاصل ہے کیونکہ ان کی شفاعت بھی اللہ کی طرف سے ہے ✔
(ب) ائمہ علیہم السلام کو شفاعت کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ یہ ہستیاں غیراللہ ہیں
(ج) ائمہ علیہم السلام کو شفاعت کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ایسا ہونے سے شرک لازم آتا ہے
(د) ب اور ج درست ہیں

7. علامہ انور علی نجفی نے نفس کے کتنےاقسام کا ذکر کیا؟
*
(الف) 5 اقسام ہیں ✔
(ب) 12 اقسام ہیں
(ج) 20 اقسام ہیں
(د) 18 اقسام ہیں
8. استغفار کے کتنے درجات بیان کیے گئے؟
*
(الف) 18 مراحل اور درجات بیان ہوئے
(ب) 3 مراحل اور درجات بیان ہوئے
(ج) 6 مراحل اور درجات بیان ہوئے ✔
(د) 8 مراحل اور درجات بیان ہوئے

9. اس مجلس (دوسری مجلس) میں کونسے دو مناجات کے بارے میں گفتگو کی گئیں؟
*
(الف) مناجاتِ شاکرین اور مناجات تائبین
(ب) مناجات شاکرین اور مناجاتِ شاکین
(ج) مناجاتِ زاھدین اور مناجاتِ خائفین
(د) مناجاتِ تائبین اور مناجاتِ شاکین ✔

10. مناجاتِ شاکین میں کن دو دشمنوں کی شکایت کی گئی ہے؟
*
(الف) شیطان اور نفس ✔
(ب) نفس اور کافر
(ج) نفس ، شیطان اور کافر
(د) تینوں غلط ہے




یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. الف: کیونکہ ان کے دل اندھے ہیں
2. ج: امام زین العابدین علیہ السلام
3. د: تینوں جوابات درست ہیں
4. د: تینوں جواب درست ہے
5. ج: نفسِ امّارہ جو انسان کو خواہشاتِ نفسانی اور گناہ کی طرف اکساتا ہے
6. الف: ائمہ علیہم السلام کو شفاعت کا حق حاصل ہے کیونکہ ان کی شفاعت بھی اللہ کی طرف سے ہے
7. الف: 5 اقسام ہیں
8. ج: 6 مراحل اور درجات بیان ہوئے
9. د: مناجاتِ تائبین اور مناجاتِ شاکین
10. الف: شیطان اور نفس




کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [تیسری مجلس]


سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔

1. شیطان گمراہی کے راستے
*
(الف) کی طرف لے جاتا ہے
(ب)  کو خوبصورت کرکے پیش کرتا ہے ✔
(ج) پر کھڑا ہوتا ہے
(د) کی طرف پکڑ کے لے جاتا ہے

2. انسان کا اندورنی دشمن ______ اور بیرونی دشمن _____ ہے
*
(الف) شیطان ، نفس
(ب)  نفس ، شیطان ✔
(ج) شیطان ، برے دوست
(د) برے دوست اور شیطان

3. مکتب اہلبیت کے فقہاء ، علما ، مورخین اور خود آئمہ اہلبیت کا اس بات پر_______ ہے کہ تمام انبیاء گناہوں سے مبرا ہیں۔
*
(الف) کسی حد تک اتفاق ہے
(ب) اجماع ✔
(ج) اختلاف
(د) خاموش


4. نبی کریم(ص) کا فرمان ہے کہ میری امت میں ______ طرح کے لوگ ہیں۔
*
(الف) دو
(ب) چار
(ج) تین ✔
(د) پانچ
5.  جو انبیاء سے مشابہت رکھتے ہیں وہ
*
(الف) نماز اور روزے کو اہمیت دیتے ہیں ✔
(ب) نماز اور خمس کو اہمیت دیتے ہیں
(ج) نماز اور زکوٰۃ کو اہمیت دیتے ہیں
(د) دعا اور نماز کو اہمیت دیتے ہیں

6. انسان کے خواہشات
*
(الف) ختم ہو سکتے ہیں
(ب) ختم نہیں ہو سکتے ہیں 
(ج) اگر زیادہ غلطہ ہو تو نہیں ہو سکتا
(د) اگر کم غلبہ تو ہو سکتا ہے

7. نفسِ امارہ
*
(الف) صرف اچھائی کی دعوت دیتا ہے
(ب) صرف برائی سے روکتا دیتا ہے
(ج)  آپ کو ہمیشہ برائیوں کا حکم دے گا ✔
(د) سے چھٹکارا ممکن ہی نہیں

8. شیطان کا کام
*
(الف) ہاتھ پکڑ کر برائی کی طرف لے جانا
(ب) صرف وسوسہ ڈالنا 
(ج) دوست کی صورت میں آکر گمراہ کرنا
(د) خیال کی صورت میں آنا

9. اللہ کا ذکر
*
(الف) لفظی ہونا چاہیے
(ب) عملی ہونا چاہیے
(ج) قلبی ہونا چاہیے
(د)  تینوں آپشنز درست ہیں 

10. اگر آپ اللہ کی راہ میں 20 فیصد دیں گے تو اللہ اسے
*
(الف) دوگنا کرکے دیگا ✔    (کنفرمنہیں)
(ب) پانچ سو برابر کرکے دیگا
(ج) ہزار گنا برابر کرکے دیگا
(د)  سات سو برابر کر کے دیگا


یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. ب: کو خوبصورت کرکے پیش کرتا ہے
2. ب: نفس ، شیطان
3. ب: اجماع
4. ج: تین
5. الف: نماز اور روزے کو اہمیت دیتے ہیں
6. ب: ختم نہیں ہو سکتے ہیں
7. ج: آپ کو ہمیشہ برائیوں کا حکم دے گا
8. ب: صرف وسوسہ ڈالنا
9. د: تینوں آپشنز درست ہیں
10. الف: دوگنا کرکے دیگا



کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [چوتھی مجلس]



سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔

1. خوفِ خدا کا کیا مطلب ہے؟
*
الف) خدا سے ڈرنا جیسے خوفناک چیزوں سے ڈر لگتا ہے
(ب) خدا کی عبادت کرنا جہنم کے ڈر سے
(ج) اپنے گناہوں اور بد اعمالیوں کیوجہ سے ہونے والے عذاب سے ڈرنا 
(د) تینوں جوابات درست ہیں

2. خشیتِ الٰہی کا وہ معنی جو اولیاء میں ہوتا ہے وہ کونسا ہے؟
*
الف) اپنے اعمال کی نسبت خدا کے قہر سے ڈرتے ہیں
(ب) خداکی اطاعت کے بعد بھی اس کی عظمت و جلالت سے ڈرنا 
(ج) خداکی اطاعت جہنم کے خوف کی وجہ سے کرنا
(د) تینوں جوابات درست ہیں

3. خدا کے بارے خوف و رجا رکھنے کا کیا مطلب ہے؟
*
الف) یہ امید رکھنا کہ چونکہ میں مؤمن ہوں خدا مجھے جہنم میں نہیں ڈالے گا 
(ب) چونکہ میرے اعمال اس قابل نہیں کہ مجھے جنت ملے تو خوب بھی ہے
(ج) مذکورہ دونوں جوابات درست ہیں 
*
(د) الف اور ب دونوں غلط ہیں

4. خدا سے رجا رکھنا اور شفاعت کی امید رکھنا کب درست ہو گا؟
*
الف) ہر حال میں 
(ب) جب میرے پاس کچھ عمل ہوگا
(ج) جب میرے پاس صرف عزاداری ہوگی
(د) کسی حال میں بھی نہیں

5. ہمارے شیعوں میں ایک قوم ہے جو معصیت اور گناہوں میں گھرے ہوئے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں کہ ہمیں خدا سے شفاعت کی امید ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ فرمان کو امام معصوم کا ہے؟
*
الف) امام صادق علیہ السلام 
(ب) امام سجاد علیہ السلام
(ج) امام علی علیہ السلام
(د) امام رضا علیہ السلام

6. ہارون الرشید کے واقعہ میں، ایک شخص کو کس جواب پر اس نے نوکری دینے کےلیے قبول کیا؟
*
الف) جب اس نے کہا میں اپنی جان تم پر قربان کر دوں گا
(ب) اپنی جان و مال سب تم پر قربان کر دوں گا
(ج) مکمل ایمانداری اور محنت سے کام کروں گا
(د) اپنی جان، مال، عزت اور ناموس سب آپ پر قربان کر دوں گا 

7. اس پورے واقعہ میں اس گناہ گار شخص نے آخر کونسا ایسا گناہ کیا تھا کہ جسکی وجہ سے وہ نہ تو روزہ رکھتا تھا اور نہ ہی نماز پڑھتا تھا؟
*
الف) گانے سنتا تھا
(ب) شراب پیتا تھا
(ج) بادشاہ کے کہنے پر 60 سادات قیدیوں کو قتل کیا   
(د) بادشاہ کے کہنے پر ایک بزرگ بے گناہ کو قتل کیا 


8. جب اس شخص کا واقعہ امام رضا علیہ السّلام کو بتایا گیا تو امام علیہ السّلام نے کیا جواب دیا؟
*
الف) اس کا سب سے بڑا گناہ بے نمازی ہونا ہے
(ب) اس کا سب سے بڑا گناہ، بے گناہ سید کا قتل کرنا ہے
(ج) اس کا سب سے بڑا گناہ رحمتِ خدا سے مایوس ہونا ہے 
(د) تینوں ہی سب سے بڑے گناہ ہیں

9. امام سجاد علیہ السلام کی نظر میں محبتِ خدا کی کتنی اہمیت ہے؟
*
الف) خدا سے محبت کا اظہار خدا سے قربت کا راستہ ہے
(ب)جس خدا سے میں نے محبت کی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے عذاب دے
(ج) محبوب کبھی اپنے محب کو اپنے سے دور نہیں کرتا
(د) تینوں خدا سے محبت کے تقاضے ہیں 

10. مناجاتِ خائفین میں امامِ سجاد علیہ السّلام فرماتے ہیں کہ خدایا! گو میں تجھ پر اگر ایمان میں بھی سچا نہیں، محبت میں بھی کھرا نہیں پر مجھے پھر بھی تجھ سے ایک امید تو ہے۔ وہ آخری امید کونسی ہے؟
*
الف) خدا کی رحمت و مغفرت کی امید تو ہے  
(ب) خدا کی رحمت کی امید بھی نہ ہو پر اے خدا! میں تیری پناہ میں آیا ہوں۔ کیا تو مجھے واپس دھتکار دے گا
(ج) دونوں درست ہے
(د) آخری کوئی امید نہیں



یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. ج: اپنے گناہوں اور بد اعمالیوں کیوجہ سے ہونے والے عذاب سے ڈرنا
2. ب: خداکی اطاعت کے بعد بھی اس کی عظمت و جلالت سے ڈرنا
3. د: الف اور ب دونوں غلط ہیں
4. ب: جب میرے پاس کچھ عمل ہوگا
5. الف: امام صادق علیہ السلام
6. د: اپنی جان، مال، عزت اور ناموس سب آپ پر قربان کر دوں گا
7. ج: بادشاہ کے کہنے پر 60 سادات قیدیوں کو قتل کیا
8. ج: اس کا سب سے بڑا گناہ رحمتِ خدا سے مایوس ہونا ہے
9. د: تینوں خدا سے محبت کے تقاضے ہیں
10. الف: خدا کی رحمت و مغفرت کی امید تو ہے




کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [پانچویں مجلس]





سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. "وَمَنِ الَّذِیْ ٲَنَاخَ بِبَابِكَ مُرْتَجِیًا نَدَاكَ فَمَا ٲَوْلَیْتَہٗ" کا ترجمہ ہے
*
(الف) کون ہے جو بخشش کی آس لے کر تیرے دروازے پر آئے تو تو اس پر احسان نہ کرے ؟ ✔️
(ب) کیا یہ مناسب ہے کہ میں تیرے دروازے سے مایوسی کے ساتھ پلٹ جاؤں
(ج) پھر کیوں تیرے سوا کسی سے امید رکھوں جب کہ ہر بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے
(د) کوئی بھی نہیں

2. ٲَیَحْسُنُ ٲَنْ ٲَرْجِعَ عَنْ ۔۔۔۔۔۔ مَصْرُوْفًا۔ دعا کا جملہ مکمل کریں
*
(الف) بَابِكَ. 
(ب) بِالْخَیْبَۃِ
(ج) مذکورہ دونوں جواب درست ہے
(د) بَابِكَ بالھزیمہ ✔️

3. مناجاتِ راجین کے اس جملہ (كَیْفَ ٲَرْجُوْ غَیْرَكَ وَالْخَیْرُ كُلُّہٗ بِیَدِكَ ؟) کی روشنی میں ہم کیوں دَر بدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں اور ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی خیر باقی نہیں رہتا؟
*
(الف) کیونکہ ہم خدا کو چھوڑ دیتے ہیں 
(ب) چونکہ ہم زیادہ سوتے ہیں✔️
(ج) چونکہ ہم محنت نہیں کرتے
(د) تینوں غلط
4. جو لوگ خدا کو نہیں مانتے، انکے پاس بھی تو بہت سی آسائشیں اور زندگی کی نعمات ہیں۔ قرآن کی نظر میں اس کا کیا جواب ہے؟
*
(الف) ایسے لوگوں کو فقط مہلت ملی ہوئی ہے
(ب) تاکہ انکے گناہ اور زیادہ ہو جائیں
(ج) مذکورہ دونوں جواب درست ہے 
(د) یہ خدا کی اپنی مرضی ہے✔️

5. امام علیہ السّلام کی اسی دعا کا جملہ ہے کہ " اے خدایا! کیوں تیرے سوا کسی سے آرزو کروں۔۔۔؟ 
*
(الف) جب کہ تو ہی خلق و امر کا مالک ہے
(ب) تمام تر اختیارات اور تمام تر مخلوقات و نعمات تو اسی خالق کی ہی ہیں
(ج) دونوں درست ✔️
(د) دونوں غلط

6. لمبی آرزوئیں اور امید کس سے لگائی جا سکتی ہیں؟
*
(الف) اپنے اعمال سے
(ب) اپنی نیت سے
(ج) خدا وند متعال کی ذات سے ✔️
(د) کسی سے بھی نہیں

7. رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر میں دنیا کا کیا خاصہ ہے؟
*
(الف) جب یہ زیادہ کمائی جائے تو زیادہ نقصان دیتی ہے ✔️
(ب) جتنی کمائیں اتنی بڑھتی جاتی ہے
(ج) دنیا بالکل کمانی ہی نہیں چاہیے
(د) تینوں جوابات درست ہیں

8. رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اصحاب کو کامیاب ترین بزنس مین کے بارے میں بتایا کہ جس نے بہت ہی نفع بخش بزنس کیا تھا وہ شخص کون تھا؟
*
(الف) مولا علی علیہ السلام
(ب) مولا حسن علیہ السلام
(ج) راہ خدا میں اپنا سب مال خرچ کر دینے والا ✔️
(د) زائرِ مولا علی علیہ السلام

9. ایک انسان کا شرف کیا ہے؟
*
(الف) وہ اللہ تعالیٰ کا خاص بندہ بن جائے
(ب) وہ گناہوں سے پرہیز کرے
(ج) وہ خالق کی کبریائی کا احساس رکھے
(د) تینوں جواب درست ہے ✔️

10. مناجاتِ راجین مں امام علیہ السلام خدا سے مانگ رہے ہیں "أَسأَلُک بِکَرَمِک أن تمنّ علیّ مِن عَطَائِک بمَا تقرّ بہٖ عینِی"
اس کا کیا مطلب ہے؟
*
(الف) بواسطہ تیرے کرم کے سوال کرتا ہوں کہ جس سے میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں ✔️
(ب) ایسا یقین عطا کر کہ جس سے دنیا کی مصیبتیں میرے لیے ہلکی ہو جائیں
(ج) مذکورہ دونوں جواب درست ہیں
(د) اور ایسی امید میں دے کہ جس سے میرے دل کو چین آ جائے


یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. الف: کون ہے جو بخشش کی آس لے کر تیرے دروازے پر آئے تو تو اس پر احسان نہ کرے؟
2. د: بَابِكَ بالھزیمہ
3. ب: چونکہ ہم زیادہ سوتے ہیں
4. د: یہ خدا کی اپنی مرضی ہے
5. ج: دونوں درست
6. ج: خدا وند متعال کی ذات سے
7. الف: جب یہ زیادہ کمائی جائے تو زیادہ نقصان دیتی ہے
8. ج: راہ خدا میں اپنا سب مال خرچ کر دینے والا
9. د: تینوں جواب درست ہیں
10. الف: بواسطہ تیرے کرم کے سوال کرتا ہوں کہ جس سے میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں


 


کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات [چھٹی مجلس]


سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. امام علیہ السّلام اپنے شیعوں سے کتنی محبت کرتے ہیں؟
*
(الف) اپنے شیعوں کی خوشبو کو پسند کرتے ہیں
(ب) شیعوں کی ارواح سے محبت کرتے ہیں
(ج) اپنے شیعوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں
(د) تینوں درست ہے
2. امام علیہ السّلام کی اپنے شیعوں سے خصوصی توقع کیا ہے؟
*
(الف) تقویٰ اختیار کرنے کی
(ب) نمازِ تہجد پڑھنے کی
(ج) زکات ادا کرنے کی
(د) ماتم و عزاداری کرنے کی
3. جب رسول گرامی قدر صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے ایک مزدور نے اجرت میں جنت مانگی تو آپ نے کیا فرمایا؟
*
(الف) جنت ملے گی مگر شرط ہے کہ تم گناہوں سے دور رہو
(ب) جنت ملے گی شرط ہے کہ تم سجدوں کو طول دے کر میری مدد کرو
(ج) جنت ملے گی مگر تمہیں خود اعمال کرنے ہوں گے
(د) جنت کی ضمانت دینا میرے اختیار میں نہیں ہے
4. مناجاتِ راغبین میں امام علیہ السّلام فرماتے ہیں کہ اے خدایا! اگرچہ میرے پاس زارِ راہ بہت ہی کم ہے لیکن میں پھر بھی تیری جانب آ رہا ہوں کیونکہ میں تم پر حسنِ ظن رکھتا ہوں اور وہ حسنِ ظن کس وجہ سے ہے؟
*
(الف) خدا پر توکل کی وجہ سے
(ب) خداوند متعال کے کریم ہونے کی وجہ سے
(ج) اپنے اعمال کیوجہ سے
(د) تینوں درست ہے
5. حدیثِ معصوم کے مطابق مومن کی نیت اس کے عمل سے زیادہ بہتر ہے، سے کیا مراد ہے؟
*
(الف) عمل کی خاص حیثیت نہیں
(ب) انسان کے عمل میں کم یا زیادہ معیار نہیں بلکہ اس کا خلوص اور خدا کےلیے کام کرنا زیادہ اہم ہے
(ج) زبان سے قربتاً الی اللّٰہ کہنا زیادہ اہم ہے
(د) تینوں مراد ہیں
6. ہر انسان کا نامہ اعمال اسکے مرنے سے بند ہو جاتا ہے مگر تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی فایدہ دیتی ہیں اور اسکے نامہ اعمال میں تبدیلی لا سکتی ہیں؟
*
(الف) صدقہ جاریہ و علم نافع
(ب) اولادِ صالح
(ج) ہدیہ اور تحائف
(د) الف اور ب دونوں درست ہے
7. اپنی اولاد کو نیک و صالح بنانے کے لیے اگر ان کو زحمت دینی پڑے تو _______۔
*
(الف) زحمت و مشقت  اٹھانے کی تربیت دینی چاہیے
(ب) زحمت نہیں دینی چاہیے
(ج) بالکل بھی سختی نہیں کرنی چاہیے
(د) تینوں جوابات غلط ہیں
8. اس دنیا میں تمام تر پریشانیوں اور سوشل انزائٹی سے بچنے کا واحد راستہ جو اس مناجاتِ راجین میں ملتا ہے وہ کیا ہے؟
*
(الف) فقط خدا پر بھروسہ اور توکل
(ب) ہر وقت محنت
(ج) معاملات میں پلانِنگ
(د) تینوں درست ہے
9. خدا پر توکل اور بھروسے کا کیا مطلب ہے؟
*
(الف) اپنی مرضی نہ کرنا بلکہ ہر کام میں خدا کی مرضی اور خوشنودی کے مطابق چلنا
(ب) شریعت محمدی کی پاسداری کرنا
(ج) مذکورہ دونوں جوابات درست ہے
(د) دونوں غلط ہے
10. مناجاتِ راغبین میں امام علیہ السّلام فرماتے ہیں کہ "اگرچہ غفلت نے مجھے تیری ملاقات کے لائق نہیں رہنے دیا" لیکن
*
(الف) فَقَدْ نَبَّھَتْنِی الْمَعْرِفَۃُ بِكَرَمِكَ وَاٰلَائِكَ
(ب) فَقَدْ اٰنَسَنِیْ بُشْرَی الْغُفْرَانِ وَالرِّضْوَانِ
(ج) ٲَنْ تُحَقِّقَ ظَنِّیْ بِمَا ٲُؤَمِّلُہٗ
(د) فَارٌّ مِنْ سَخَطِكَ اِلٰی رِضَاكَ


یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. د: تینوں درست ہے
2. الف: تقویٰ اختیار کرنے کی
3. د: جنت کی ضمانت دینا میرے اختیار میں نہیں ہے
4. ب: خداوند متعال کے کریم ہونے کی وجہ سے
5. ب: انسان کے عمل میں کم یا زیادہ معیار نہیں بلکہ اس کا خلوص اور خدا کے لیے کام کرنا زیادہ اہم ہے
6. د: الف اور ب دونوں درست ہے
7. الف: زحمت و مشقت اٹھانے کی تربیت دینی چاہیے
8. الف: فقط خدا پر بھروسہ اور توکل
9. الف: اپنی مرضی نہ کرنا بلکہ ہر کام میں خدا کی مرضی اور خوشنودی کے مطابق چلنا
10. ج: ٲَنْ تُحَقِّقَ ظَنِّیْ بِمَا ٲُؤَمِّلُہٗ




کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [ساتویں مجلس]





سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. امام حسین علیہ السلام نے  خواہش کی جناب علی اکبر  میدانِ جنگ سے واپس لوٹ آئیں جس کے لئے مولاؑ نے کس سے دعا کی التماس کی
*
(الف) جناب زینب سے
(ب) جناب ام لیلیٰ سے
(ج) جناب ام رباب سے
(د) جناب سکینہ سے
2. امام حسین علیہ السلام جب اپنے نانا کی زیارت کے مشتاق ہوتے تو ـــــــــــــــــــــــــــ
*
(الف) اپنے بیٹے علی اکبر کی زیارت کرتے
(ب) اپنے بھائی عباس علمدار کی زیارت کرتے
(ج) اپنے بھائی امام حسن علیہ السلام کی زیارت کرتے
(د) اپنے بیٹے امام سجاد علیہ السلام کی زیارت کرتے
3. امام حسین علیہ السلام  نے کسی بھی شہید کو میدانِ جنگ میں جانے کی فورا اجازت نہیں دی سوائے
*
(الف) شہزادہ قاسم کے
(ب) حضرت عباس کے
(ج) علی اکبر کے
(د) عون و محمد کے
4. ہمارا عقیدہ توحید یہ ہے کہ
*
(الف) اللہ کی صفات اس کی ذات پر زائد ہیں
(ب) اللہ کی صفات اس کی عین ذات ہیں
(ج) اس کی ہر صفت ایک الگ عرض ہے
(د) اس کی صفات میں تضاد ہے
5. "أدعونی أستجب لکم" اس میں کسی قسم کی شرط نہیں کہ  مثلا
*
(الف) اگر گہنگار دعا مانگے تو استجابت نہیں ہوگی
(ب) اگر مومن دعا مانگے تو استجابت ہوگی
(ج) فقط کچھ لوگوں کی دعا قبول ہوگی
(د)  اگر گہنگار دعا مانگے تو استجابت نہیں ہوگی بلکہ جو بھی دعا مانگے گا سب کی دعا قبول ہوگی
6. اللہ سے قرب کا مطلب ہے
*
(الف) کوئی اللہ سے بات کرنا چاہے تو بات کر سکے اور اپنی بات اللہ سے منوا سکے
(ب) یعنی تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرنا اور اللہ کا قرب حاصل کرنا
(ج) نماز اور روزے رکھنا
(د) ھمیشہ با وضو رہنا
7. نماز میں "قربۃً الی اللہ" اس لئے پڑھتے ہیں تاکہ
*
(الف) نماز میں توجہ نماز کی طرف رہے
(ب) زیادہ ثواب حاصل ہو
(ج) نماز باطل نہ ہو
(د) اخلاص بڑھ جائے
8. قرآن اور حدیث میں خرچ کرنے کی تاکید کی ہے مگر فضیلت اس خرچ کو ہے
*
(الف) جو مرنے کے بعد وراثت میں دیا ہوا مال ہو
(ب) جس سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوا ہو
(ج) جس سے فقط غریبوں کو فائدہ پہنچا ہو
(د) جو اپنی زندگی میں خرچ کیا ہو
9. "وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى۔۔۔" حضرت ابراھیم مردوں کو زندہ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے کیونکہ
*
(الف) انہیں شک تھا
(ب) انہیں گمان تھا
(ج) وہ فقط اللہ کی تجلی دیکھنا چاہتے تھے
(د) ان کے دماغ میں ذرا سا وھم پیدا پیدا ہوا تھا
10. "آہ من قلّۃِ الزَّادِ وَ بُعدِ السَّفَر" یعنی
*
(الف) آہ کہ زاد راہ کم ہے اور سفر طویل ہے
(ب) آہ کہ وقت کم ہے اور کام زیادہ ہے
(ج) آہ کہ وقت کم ہے اور راستہ لمبا ہے
(د) آہ کہ زاد راہ کم ہے اور موت قریب ہے


 یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. ب: جناب ام لیلیٰ سے
2. ج: اپنے بھائی امام حسن علیہ السلام کی زیارت کرتے
3. د: عون و محمد کے
4. ب: اللہ کی صفات اس کی عین ذات ہیں
5. د: اگر گناہ گار دعا مانگے تو استجابت نہیں ہوگی بلکہ جو بھی دعا مانگے گا سب کی دعا قبول ہوگی
6. ب: یعنی تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرنا اور اللہ کا قرب حاصل کرنا
7. د: اخلاص بڑھ جائے
8. د: جو اپنی زندگی میں خرچ کیا ہو
9. الف: انہیں شک تھا
10. الف: آہ کہ زاد راہ کم ہے اور سفر طویل ہے





کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [آٹھویں مجلس] 





سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1. امام علیہ السلام کا یہ جملہ " وَٲَعْجَزَنِیْ عَنْ اِحْصَاءِ ثَنَائِكَ" کہ میں خدا کی ثنا سے عاجز ہوں۔۔۔؟
*
(الف) تیرے فضل کے تسلسل کی وجہ سے
(ب) اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے
(ج) اپنی کم علمی کی وجہ سے
(د) تینوں درست ہے
2. امام رضا علیہ السّلام کی بارگاہ میں ایک شخص آیا اور اپنی غربت کا اظہار کیا تو امام علیہ السّلام نے اس انگور کا ایک گچھا دے دیا تو وہ مطمئن نہیں ہوا اور کہنے لگا مولا! میں نے کیا مانگا تھا اور آپ نے کیا عطا کیا۔۔۔ مولا ع کا یہ عمل کس الٰہی قانون کیطرف اشارہ ہے؟
*
(الف) اگر کفرانِ نعمت کرو گے تو ہمیشہ محروم رہو گے
(ب) لئن کفرتم ان عذابی لشدید
(ج) غربت برداشت کرنی چاہیے
(د) الف اور ب دونوں درست ہے
3. اس واقعہ میں جب دوسرا مومن جو امام علیہ السّلام کی زیارت کی غرض سے آیا تو امام نے اسے انار کا ایک دانہ دیا تو وہ بہت شکر گزار ہوا۔ امام نے اسے پورا گچھا عطا کیا تو وہ اور شکر گزار ہوا۔۔ ایسے کرتے کرتے امام علیہ السّلام نے اسے پورا باغ اور باغ کیساتھ بہت سی جائیداد بھی عنایت فرما دی۔ کیوں؟
*
(الف) لئن شکرتم لازیدنکم
(ب) مانگنے پر بہت کچھ مل جاتا ہے
(ج) 3. کیونکہ وہ شخص امام علیہ السّلام کا بہت قریبی تھا
(د) تینوں جوابات غلط ہیں
4. انسان کو سماعت و بصارت اور قلب کیوں عطا ہوا؟
*
(الف) شکرِ خدا کےلیے
(ب) زندگی گزارنے کےلیے
(ج) محنت کرنے کےلئے
(د) تینوں غلط ہے
5. روایت کے مطابق کسی بھی نعمت کے ملنے پر شکر کیسے ادا کرنا چاہیے ؟
*
(الف) نماز پڑھ کر
(ب) روزہ رکھ کر
(ج) صدقہ دے کر
(د) سجدے میں رخصار زمین پر رکھ کر تین مرتبہ شکراً للہ پکار کر
6. مادی نعمات کیساتھ ساتھ مؤمنین کو کونسی معنوی نعمات کا بھی خصوصی شکر ادا کرنا چاہئیے ؟
*
(الف) ولایتِ علی علیہ السّلام کے اقرار اور اعتقاد کی نعمت
(ب) عزاداری امام حسین علیہ السّلام کی نعمت
(ج) سیدہ سلام اللہ علیھا کا ہمارے لیے شفیع ہونے کی نعمت
(د) تینوں درست ہے
7. امام صادق علیہ السّلام کے ایک خدمت گزار کو جب ایک اور جاب آفر ہوئی کہ جس میں بے پناہ مادی وسائل تھے، تو اس کو اجازت دیتے ہوئے امام علیہ السّلام نے اس سے کیا سوال کیا؟
*
(الف) تمہیں تنخواہ کتنی ملے گی؟
(ب) تمہیں اس جاب کے بدلے میں کیا دینا ہے؟
(ج) تم اس نئی جاب آفر  سے خوش ہو؟
(د) تم میری خدمت گزاری چھوڑ کر کیوں جانا چاہتے ہو؟
8. ایک مومن نے جب امام علیہ السّلام سے اپنی غربت کا اظہار کیا تو آپ نے اسے کائنات کا سب سے امیر ترین شخص ہونے کا احساس کیسے دلایا؟
*
(الف) تمہارے پاس جنت میں بہت نعمات ہوں گی
(ب) تمہیں محنت کرنی چاہیے
(ج) تمہارے پاس ہماری ولایت کی معنوی دولت کا ایسا ذخیرہ ہے کہ جسے تم خود دنیا کی کسی دولت کے بدلہ بیچنا نہیں چاہو گے
(د) تینوں جوابات درست ہیں
9. مناجاتِ شاکرین میں امام علیہ السّلام فرما رہے ہیں کہ اے خدایا! یہی مقام ہے اس شخص کا جو تیری نعمتوں کا معترف تو ہے لیکن
*
(الف) ان پر شکر سے قاصر ہے
(ب) ان کا حق ادا نہیں کر رہا
(ج) ان کا احساس نہیں کر رہا
(د) تینوں جوابات درست ہیں
10. اگر ایک شخص نماز کےلیے وضو کرنے میں بہت زیادہ پانی لگاتا ہے تو اس کا یہ عمل ۔۔۔۔۔
*
(الف) گناہ ہے
(ب) کفرانِ نعمت ہے
(ج) پانی جیسی نعمت کا ضیاع کفرانِ نعمت بھی ہے اور گناہ بھی
(د) تینوں غلط ہے

یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. د: تینوں درست ہے
2. د: الف اور ب دونوں درست ہے
3. الف: لئن شکرتم لازیدنکم
4. الف: شکرِ خدا کےلیے
5. د: سجدے میں رخصار زمین پر رکھ کر تین مرتبہ شکراً للہ پکار کر
6. د: تینوں درست ہے
7. ب: تمہیں اس جاب کے بدلے میں کیا دینا ہے؟
8. ج: تمہارے پاس ہماری ولایت کی معنوی دولت کا ایسا ذخیرہ ہے کہ جسے تم خود دنیا کی کسی دولت کے بدلہ بیچنا نہیں چاہو گے
9. د: تینوں جوابات درست ہیں
10. ب: کفرانِ نعمت ہے




کوئز مقابلہ | عرفانِ مناجات  [نویں مجلس]




سوال نامہ
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دیے گئے ہیں، ان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ آخر میں “Submit” بٹن دبائیں۔
1.  حضرت موسیٰؑ کو کیا کرنے کو کہا گیا تاکہ لوگ اللہ سے محبت کریں؟
*
(الف) لوگوں کو اللہ کی نعمتوں کے بارے میں بتائیں
(ب) لوگوں کو اللہ کی عذابوں کے بارے میں بتائیں
(ج) لوگوں کو اللہ کی طاقت کے بارے میں بتائیں
(د) لوگوں کو اللہ کی مہربانی کے بارے میں بتائیں
2.  ولایت کے حقیقی معنوں میں کون سی چیز اہم ہے؟
*
(الف) مرادیں پوری اور دعائیں قبول  ہونے کے لیے اہل بیت سے تمسک
(ب) اللہ اور اس کے ولی سے غیر متزلزل محبت اور وابستگی
(ج) اذکار وعبادات کی پابندی کرنا
(د)  بخشش  اور جنت کے حصول کے لیے امام سے اظہار محبت کرنا
3. امام زین العابدین (ع) نے دل دینے کے بارے میں کیا کہا؟
*
(الف) دلدار کے لئے صرف اللہ کو چننا ہے
(ب) دنیا اور اللہ دونوں کو دل دینا ہے
(ج) کسی پارٹی کے پیچھے لگنا ہے
(د) دنیا کی محبت کو دل میں بسانا ہے
4.  امام زین العابدین ع کے نزدیک اللہ کی محبت کی کیا خصوصیات ہیں؟
*
(الف) اللہ کی محبت حاصل ہو جائے تو کسی اور کی محبت کی ضرورت نہیں رہتی
(ب) اس لذت کو چھوڑ کے کہیں او ر جانے والا میں نہیں ہوں
(ج) اللہ سے محبت کرنا دشوار کام ہے
(د) الف اور ب دونوں
5.  محبت کے لیے بنیادی طور پر  کیا چاہیے؟
*
(الف) صدقہ کرنا
(ب) حج کرنا
(ج) لوگوں  کو خدا کی باتیں بتانا
(د) معرفت
6.  تقرب  کا کیا مطلب ہے؟
*
(الف) ہر کام میں قربۃً اِلی اللہ کی نیت کرنا
(ب) ہر وقت ذکرِ خدا کرنا
(ج) استغفار اور دعا کرنا
(د) جس سے آپکو محبت ہے وہ آپ کا ہو جائے
7. "خدا نے آپ کےن سینے میں ایک ہی دل رکھا ہے ،  دو نہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ دنیا کو بھی  رکھیں اور خدا کو بھی۔" یہ کس متن کا مطلب ہے؟
*
(الف) جَعَلَ اللّٰہُ لرَِجُل مِّنۡ قَلۡبَین فیۡ جَوۡفہِٖ
(ب) وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشرِیۡ نَفۡسَہُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ
(ج) فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَآءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًاؕ
(د) فَترََبَّصُوۡا حَتيّٰ یَاۡتیَِ اللّٰہُ باَِمۡرهِ
8.  ثقافت اہل بیت کے مطابق خدا کیسے ملتا ہے؟
*
(الف) ڈھونڈنے سے
(الف) گوشہ نشینی اختیار کرنے سے
(ج) طلب کرنے سے
(د) حج پہ جانے سے
9.  خدا سے تقرب کس چیز سے حاصل ہوتا ہے؟
*
(الف) واجبات ادا کرنے سے
(ب) محرمات سے بچنے سے
(ج) مسجد کا ہمسایہ ہونے سے
(د) نوافل سے
10.  حضرت علیؑ کو وجہ اللہ  کہنے کی وجہ؟
*
(الف) کیونکہ آپ خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے
(ب) کیونکہ جب کوئی کام اما م کے سامنے کیا جاتا اور  اللہ اس کام سے راضی ہو رہا  ہو تو علیؑ کے چہر ے پہ تبسم آ جاتا تھا  اور اگر اللہ اس کام پہ غضبناک ہو رہا ہو تو علیؑ کے چہرے پہ غضب آ جاتا تھا
(ج) آپؑ نے خانہ کعبہ سے بُت توڑے تھے اس لیے
(د) کیونکہ آپ نے کبھی بتوں کے سامنے اپنی پیشانی نہیں جھکائی  تھی اس لیے آپ کو وجہ اللہ کہا گیا

یہاں آپ کے سوالات کے جوابات ہیں:

1. د: لوگوں کو اللہ کی مہربانی کے بارے میں بتائیں
2. ب: اللہ اور اس کے ولی سے غیر متزلزل محبت اور وابستگی
3. الف: دلدار کے لئے صرف اللہ کو چننا ہے
4. د: الف اور ب دونوں
5. د: معرفت
6. الف: ہر کام میں قربۃً اِلی اللہ کی نیت کرنا
7. الف: جَعَلَ اللّٰہُ لِرَجُلٍ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ
8. ج: طلب کرنے سے
9. د: نوافل سے
10. ب: کیونکہ جب کوئی کام امام کے سامنے کیا جاتا اور اللہ اس کام سے راضی ہو رہا ہو تو علیؑ کے چہرے پہ تبسم آ جاتا تھا اور اگر اللہ اس کام پہ غضبناک ہو رہا ہو تو علیؑ کے چہرے پہ غضب آ جاتا تھا















تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(Ist pdf) 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت (استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب)

دروس عقائد کا امتحان

کتاب غیبت نعمانی کے امتحان کے سوالات اور ان کے جوابات