حدیث معراج شریف خلاصہ جات (Sadia)

 


مؤلا وآقا علیہالسلام کو تمام منتظرین کی جانب سےصبح کا سلام                                                 السلام علیک یا بقیتہ اللہ فی أرضهِ 🌻

اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا مَولانا یا صاحِبَ الزَّمان
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا خَلیفَةَ الرَّحمنِ
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یاشَریکَ القُرانِ 
عَجَّلَ اللهُ تَعالی فَرَجَهُ وَ سَهَّلَ اللهُ مَخرَجَهُ 🌻

دعائے_سلامتی_امام_زمان_عج🌻
✨"اللَّهُمَّ کُنْ لِوَلِیِّکَ الحُجَهِ بنِ الحَسَن، صَلَواتُکَ علَیهِ و عَلی آبائِهِ، فِی هَذِهِ السَّاعَهِ وَ فِی کُلِّ سَاعَهٍ، وَلِیّاً وَ حَافِظاً وَ قَائِداً وَ نَاصِراً وَ دَلِیلًا وَ عَیْناً، حَتَّی تُسْکِنَهُ اَرْضَکَ طَوْعاً وَ تُمَتعَهُ فِیهَا طَوِیلا"✨🌻
دعا در_عصرِ_غیبت_امام_زمان_عج🌻

✨ اَللّهُمَّ عَرِّفْنى نَفْسَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى نَفْسَكَ لَمْ اَعْرِف نَبِيَّكَ اَللّهُمَّ عَرِّفْنى رَسُولَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى رَسُولَكَ لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ اَللّهُمَّ عَرِّفْنى حُجَّتَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى حُجَّتَكَ ضَلَلْتُ عَنْ دينى🌻✨
🌐عالمی مرکز مہدویت قم🌐



🌤️ صبح کا  سلام آقا و مولا  علیہ السلام کے نام 🌤️ 
       ✨ بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم ✨
🌹✨السَّلامُ عَلَيْكَ يا حُجَّةَ الله فِي أَرْضِهِ  
🌹✨السَّلامُ علَيْكَ يا عَيْنَ الله فِي خَلْقِهِ 
🌹✨السَّلامُ عَلَيْكَ يا سَفِينَةَ النَّجاةِ،
🌹✨ السَّلامُ عَلَيْكَ يا عَيْنَ الحَياةِ، 
صلوات برائے تعجیلِ ظہور إمام صاحِب العصرِ والزمان علیہالسلام   
📿 اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد وَّعَجِّلْ فَرَجَھُم 
دعائے غریق 
یا اللہُ یا رَحمَنُ یَا رَحِیم یَا مُقَلِبَ الْقُلُوب ثَبّت قَلبِی عَلَی دِینِک 🌲🏕️
                                     🌐عالمی مرکز مہدویت قم 🌐



🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻


حدیث معراج شریف:🌹
پہلاحصہ:
خلاصہ:📜
اللہ پر توکل اور اسکی تقدیر و تقسیم پر راضی ہونا سب سے افضل ہے۔

شہر بانو✍️
عالمی مرکز مہدویت قم۔🌍






🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻
حدیث معراج شریف:🌹
دوسرا حصہ:
 خلاصہ:📜

اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت ان لوگوں کے لیے واجب قرار دی ہے کہ جو:
۔۔۔ ☘️ اپنے پروردگار کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ 
۔۔۔ 🌻 اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے مہربان ہیں۔
۔۔۔ ☘️ اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے میل جول رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے پاس آجاتے ہیں۔ 
۔۔۔ ☘️ اللہ پر توکل کرتے ہیں کیونکہ اس کی محبت میں کوئی خارجی سبب نہیں نہ ہی غرض نہ ہی انتہا۔ اس رب العزت کی محبت کی وجہ وہ خود ہے۔ 

پروردگار ان لوگوں کو اپنی نعمات مسلسل سے نوازتا ہے انہیں مسلسل علم بھیجتا ہے اور اس علم کو بڑھاتا ہے۔ 

پروردگار عالم فرماتا ہے کہ: 🌹
وہ میری نگاہ سے مخلوقات کو دیکھتے ہیں اور کبھی بھی مخلوقات سے کوئی چیز نہیں مانگتے۔
ان کے باطن (شکم) لقمہ حلال سے بھی خالی ہیں( یعنی حلال غذا سے بھی اپنا شکم نہیں بھرتے).  ان کے لیے دنیا کی نعمتیں میرا ذکر ہے ،میری محبت ہے اورمیری رضا ہے۔

دوسرا حصہ جاری ہے۔ ☘️

شہر بانو✍️
عالمی مرکز مہدویت قم 🌍




🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻

حدیث معراج شریف📖🌹
دوسرا حصہ:
ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب✍️🌹


خلاصہ:📜
پروردگار نے فرمایا: 🌻
اے احمدؐ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں تو زہد اختیار کریں۔ یعنی اشیائے دنیا سے دلبستگی نہ ہو اور آخرت کی جانب رغبت ہو۔ 

پیغمبؐر نے فرمایا: 🌻
پروردگارا! میں کیسے دنیا میں زہد اختیار کروں؟

ارشاد پروردگار ہوا:🌻
دنیا میں کھانے، پینے اور لباس پہننے کے معاملے میں صرف ضرورت کی حد تک اور یہ کہ دنیا میں زندگی گزر جائے ،صرف اس حد تک استفادہ کریں اور کل کے لیے ان چیزوں کو  ذخیرہ نہ کریں اور ہمیشہ میری یاد میں رہیں۔

نبیؐ کریمؔ نے فرمایا:🌻
 پروردگارا! میں کیسے ہمیشہ تیری یاد میں رہوں؟🫴

تو پروردگار نے فرمایا: 🌻
لوگوں سے خلوت اختیار کر (یعنی لوگوں کی محفلوں میں زیادہ نہ بیٹھ), دنیا کی کھٹی میٹھی چیزوں کو پسند نہ کر ،اپنے پیٹ  اور اپنے گھر کو دنیاوی چیزوں سے خالی رکھ۔

اے احمد؛ کہیں بچوں کی مانند نہ ہو جانا جو دنیا کے سبز و پیلے رنگ کو جب دیکھتے ہیں تو پسند کرتے ہیں اور دنیا کی کھٹی میٹھی چیزوں کے عاشق ہوتے ہیں۔

نبیؐ کریم نے فرمایا :🌻
پروردگارا! مجھے وہ کام بتا کہ جس کی وجہ سے مجھے تیرا قرب حاصل ہو.
پروردگار نے فرمایا: 🌻
اپنی رات کو دن بنا اور دن کو رات بنا

 تو نبی کریم نے عرض کی:🌻
 میں کیسے ایسا کروں؟🫴
 فرمایا:🌻
 اپنی نیند کو نماز قرار دے اور خوراک کو بھوک قرار دے۔
(یعنی رات کو کثرت سے عبادت کر اور دن کو بہت کم کھائیں پئیں ، پیٹ بھوکا رہے جیسے رات کو انسان نیند کی وجہ سے کئی گھنٹے نہیں کھاتا پیتا).

جاری ہے۔☘️
شہر بانو✍️
عالمی مرکز مہدویت قم🌍




🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻

☀️حدیث معراج شریف☀️

تیسرا حصہ:

ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب۔ ✍️🌹

خلاصہ: 
پروردگار اپنے حبیبؐ سے فرماتا ہے کہ:
 اگر کوئی شخص ان چار صفتوں کو اپنے اندر پیدا کرے اللہ اسے ہر صورت میں جنت میں داخل کرے گا) 
1: اپنی زبان کو فضول نہ چلائے صرف مفید بات کرے۔
2: اپنے دل کو (شیطانی اور نفسانی)وسوسوں سے پاک رکھے۔
3: اس بات پر ہمیشہ توجہ رکھے کہ میں اسے جانتا ہوں اور اسے دیکھ رہا ہوں
4: اس کی انکھوں کا نور بھوک ہو
یعنی کہ شکم سیری نہ کرے تاکہ عبادات میں سستی نہ ہو کیونکہ زیادہ کھانا انسان کے قلب کی سیاہی اور سختی کا باعث ہے۔ 
فرمایا:
اے احمد کاش تم بھوک ، خاموشی ، تنہائی اور اس کے ثمرات کا مزہ لیتے
یعنی کم غذا اور قلیل لیکن مفید بولنا اور لوگوں کی فضول محفلوں سے اللہ کے لیے دوری اختیار کرنا نہایت بابرکت اور الہی قرب کا باعث ہے

رسولؐ اللہ نے عرض کی :
اے میرے پروردگار بھوک کا ثمرہ اور نتیجہ کیا ہے؟
پروردگار نے فرمایا : حکمت و دانائی،
دل کا محفوظ رہنا,
 میری قربت ,
 (میرے فراق میں) ہمیشہ غمگین رہنا ،
 لوگوں میں ہلکا پھلکا رہنا(یعنی لوگ اسے عزت کی نگاہ سے دیکھیں کوئی اس سے ناراض نہیں), 
حق گو ہونا
 اور  زندگی کی آسانیوں اور سختیوں کی پرواہ نہ کرنا
شہر بانو✍️ 
عالمی مرکز مہدویت قم

 

🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻

حدیث شریف معراج☀️
چوتھا حصہ
ترجمہ : استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب۔ ✍️

فرمایا:🌷

اے احمد ؛ کیا تم جانتے ہو کہ بندہ کس وقت میرے قریب ہوتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا نہیں اے میرے پروردگار تو رب جلیل نے فرمایا جب وہ بھوکا ہوتا ہے یا سجدے کی حالت میں ہوتا ہے

اے احمد مجھے تین قسم کے بندوں پر تعجب ہے

اس بندے پر کہ جو نماز کے لیے کھڑا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھ کس کی بارگاہ میں اٹھائے ہیں اور کس کے مد مقابل کھڑا ہے اور پھر بھی وہ اونگھ رہا ہے

🌻🌻🌻🌻🌻
یعنی لوگ جانتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہیں لیکن وہ سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ وہ مقامِ ادب ہے اور وہاں مودب اور ہوشیاری سے عبادت الہیٰ میں وقت گذارنا چاہیے۔ 

فرمایا:🌷
اور مجھے تعجب ہے اس بندے پر جس کی ہر روز کی خوراک و طعام ، نباتات وغیرہ ہیں (زمین سے نکلنے والی چیزیں مثلآ  سبزیاں اور پھل وغیرہ)اور وہ پھر بھی کل کی روزی و  رزق کے بارے میں فکر مند اور غمگین ہے!
🌻🌻🌻🌻🌻
فرمایا:🌷
مجھے تعجب ہے اس بندے پر جو نہیں جانتا کہ میں اس سے راضی ہوں یا اس پر ناراض ہوں اور وہ پھر بھی ہنس رہا ہے😭😭

اللہ اکبر!😭
یہ بہت بڑی غفلت ہے کہ انسان اپنے پروردگار سے غافل ہوکر زندگی بسر کرے۔ 😭
والسلام🤲
شہر بانو✍️
عالمی مرکز مہدویت قم۔🌍





🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻
 خلاصہ: 
#سلسلہ درس حدیث معراج💎
#درس مکتوب
# درس معرفت و سیر و سلوک
پانچواں حصہ:
ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب✍️
عالمی مرکز مہدویت قم۔ 🌍

☀️حدیث شریف معراج☀️
پروردگار عالم نے اپنے خاص بندوں کے لیے جو خاص نعمات جنت میں مختص کی ہیں ان کے بارے میں اپنے حبیبؐ کو بتایا کہ جنت میں ان کے لیے سفید  چمکتے نگینوں اور مروارید سے بنا ہوا ایک محل ہے کہ جس پر یہ سفید چمکتے ہوئے نگینے اور مروارید بکھرے ہوئے ہیں اور اپس میں جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ اور پروردگار عالم ان کو ہر روز 70 بار دیکھتا ہے اور ہر مرتبہ ان کی شان و شوکت میں اضافہ فرماتا ہے۔ 
پیغمبرؐ نے عرض کی پروردگارا ان لوگوں کی نشانی کیا ہے؟
فرمایا: 🌷
1۔ وہ لوگ فضول باتوں سے پرہیز کرتے ہیں ۔ کم گو ہیں۔ 
2۔ اپنے شکم کوزیادہ سیر نہیں کرتے۔ 

فرمایا: 🌷
اے احمد مجھ اللہ سے محبت درحقیقیت فقراء سے محبت ہے۔ 
عرض کی: کہ فقراء کون ہیں۔ 

فرمایا: 🌷
 1۔ وہ جو زندگی کی تھوڑی سی چیزوں پہ راضی ہیں 
2۔ اپنی بھوک پر صابر ہیں 
3۔ آسائش اور نعمت پر شکر گزار ہیں۔
4۔  بھوکے پیاسے ہونے پر شکایت نہیں کرتے
5۔ ان کی زبان پر جھوٹ جاری نہیں ہوتا
6۔ اپنے رب پہ ناراض نہیں ہوتے 
7۔ جو کچھ (دنیا کا) ان کے ہاتھوں سے نکل جاتا ہے اس پہ غمگین نہیں ہوتے اور جس (دنیاوی سہولت) چیز کو پا لیتے ہیں اس پہ خوشحال نہیں ہوتے۔
والسلام۔
شہر بانو✍️ 




#سلسلہ درس حدیث معراج
#درس مکتوب
# درس معرفت و سیر و سلوک
چھٹا حصہ:
ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب🌹✍️

حدیث کے چھٹے حصے میں پروردگار عالم فرماتا ہے کہ اے احمدؐ میرے فقراء میرے محبوب ہیں لہذا ان کے نزدیک ہوجاؤ اور امیروں سے نشست و برخاست نہ کرو۔ 

فرمایا: 
اے احمد دنیا کی آسائشوں کو عزیز نہ سمجھو نرم لباس، زینت، خوشگوار کھانے اور نرم بستر سے پرہیز کرو۔ 

فرمایا: 
نجس تمام برائیوں کا مرکز ہے۔ بس تم اسے اللہ کی اطاعت کی طرف کھینچو گے وہ تجھے خدا کی نافرمانی کی طرف کھینچے گا، وہ اللہ کی اطاعت میں تمھاری مخالفت کرے گا اور اللہ کی نافرمانی میں تمھاری اطاعت کرے گا، جب وہ سیر ہو جائے گا تو پھر سرکشی کرے گا (اور زیادہ مانگے گا) اور جب بھوکا ہوگا تو شکایت کرے گا ، جب تمھارے پاس کچھ نہیں ہوگا (غریب ہو گئے) تو غضب ناک ہوگا اور جب تمھارے پاس سب کچھ ہوگا (امیر ہو گئے) تو سرکش ہو جائے گا کسی بڑے منصب و مقام  پہ پہنچو گے تو (اللہ کی یاد اور اپنے فرائض سے) فراموشی میں مبتلا ہوگا اگر آسائش پاؤ گے تو (اللہ سے) غفلت میں پڑ جائے گا , یہ ہمیشہ شیطان کا ہمدم اور یار ہے،  اس کی مثال شتر مرغ جیسی ہے کہ جو بہت زیادہ کھاتا ہے لیکن جب اس پر کوئی بوجھ ڈالو تو وہ پرواز نہیں کرتا یا "دفلی" پودے کی مانند ہے جو دیکھنے میں خوبصورت ہے لیکن  بہت تلخ ہے۔

شہر بانو✍️ 
عالمی مرکز مہدویت قم 🌍




حدیث معراج: ⭐
ساتواں حصہ:
ترجمہ: استادِ محترم علامہ آغا علی اصغر سیفی صاحب
⭐ عالمی مرکز مہدویت قم⭐

اے احمد: دنیا اور دنیا والوں سے نفرت کر آخرت اور آخرت والوں سے محبت کر !
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: پروردگار دنیا والے اور آخرت والے کون ہیں؟ 

پروردگار نے فرمایا🌹

🔹جن کی خوراک  ہنسیاں (قہقہے) نیند اور غصے زیادہ ہیں اور رضایت کم ہے۔ ہعنی بہت کم راضی ہوتے ہیں۔

🔹کسی سے برائی کریں تو معذرت نہیں کرتے۔ 
اگر کوئی ان سے معذرت کرے تو اسے قبول نہیں کرتے۔

 🔹اللہ کی اطاعت کے وقت سست اور گناہ کے وقت تیز اور گستاخ ہوتے ہیں۔

 لمبی اور نہ ملنے والی آرزوئیں اور خواہشیں رکھتے ہیں۔ حالانکہ ان کی موت بہت نزدیک ہے
 
🔹 اپنے نفس کا محاسبہ نہیں کرتے۔
 
🔹دین میں سمجھ بوجھ کم رکھتے ہیں بہت زیادہ بولتے ہیں۔
 
🔹 اللہ اور آخرت سے بہت کم خوف رکھتے ہیں, کھانے کے وقت بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں.

 🔹دنیا والے نعمت اور آسائش میں شکر گزار نہیں ہوتے مصیبت اور آزمائش میں بےصبرے ہوتے ہیں(صبر نہیں کرتے۔

🔹لوگوں کے زیادہ اچھے کام ان کے لیے بہت کم اور غیر اہم ہوتے ہیں۔

 جبکہ اپنے نہ کئے کاموں پر تعریف کرتے ہیں اس چیز کا دعوی کرتے ہیں جو ان کا حق نہیں 

🔹ہمیشہ لوگوں کے عیب شمار کرنے میں مشغول رہتے ہیں

رب العزت نے فرمایا:🌹
اے احمد : 🌹
دنیا والوں کے عیب بہت زیادہ ہیں ،جہالت اور حماقت میں گھرے ہوئے ہیں۔

 🔸جن سے علم و حکمت سیکھتے ہیں ان کا احترام نہیں کرتے۔

 🔸اپنے اپ کو عقل مند سمجھتے ہیں حالانکہ اہل معرفت کے نزدیک یہ سب احمق ہیں😭
🤲
اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی نَفْسَکَ فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی نَفْسَکَ لَمْ أَعْرِفْ نَبِیَّکَ اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی رَسُولَکَ، فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی رَسُولَکَ لَمْ أَعْرِفْ حُجَّتَک اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی حُجَّتَکَ فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی حُجَّتَکَ ضَلَلْتُ عَنْ دِینِی۔
اے معبود تو مجھے اپنی معرفت عطا کر کہ یقینا اگر تو نے مجھے اپنی معرفت عطا نہ فرمائی تو میں تیرے نبی کو نہ پہچان پاؤ نگا اے معبود مجھے اپنے رسول کی معرفت عطاکر کہ یقینا اگر تو نے مجھے اپنے رسول کی معرفت نہ کرائی تو میں تیری حجت (ع)کو نہ پہچان پاؤنگا اے معبود مجھے اپنی حجت کی معرفت
عطا کر کہ اگر تو نے مجھے اپنی حجت کی پہچان نہ کرائی تو میں اپنے دین سے گمرا ہ ہو جاؤں گا۔ 
والسلام
شہر بانو✍️ 



حدیث معراج 
آٹھواں درس 

🟦 خداوند عالم فرماتا ہے 


🔹 اہل آخرت 


❗کے دل نرم 
❗شرم و حیا زیادہ 
❗نافہمی کم 
❗دوسروں کو ان سے زیادہ نفع 
❗دوسروں سے مکر و فریب کم 
❗لوگوں کو ان سے سہولت و آسائش ملتی ہے 
❗انہیں لوگوں سے رنج و زحمت زیادہ ملتی ہے 
❗گفتگو ابھی و سنجیدہ 
❗نفس کا محاسبہ 
❗نفس کو سختی و زحمت میں ڈالتے ہیں 
❗دل بیدار 
❗دل میں خدا کی یاد زندہ 
❗ان کا نام اللہ کو یاد رکھنے والوں میں 
❗نعمت پر حمد و ثناء خدا و شکر 
❗دعا مستجاب 
❗خدا ان سے راضی 
❗ملائک ان سے راضی 
❗ان کی دعا نوری حجابوں کے نیچے  حرکت کرتی ہے 
❗خدا ان کے کلام کو پسند کرتا ہے 
❗خدا کی یاد سے غافل نہیں ہوتے 
❗نہ زیادہ کھاتے ہیں نہ زیادہ بولتے ہیں نہ زیادہ لباس کے شوقین ہوتے ہیں 
❗ان کے نزدیک صرف ذات الٰہی حی و کریم ہے 
❗حق سے دور لوگوں کو اپنے کرم و بزرگی کی وجہ سے بلاتے ہیں 
❗اپنے طرف آنے والوں کا خوش خلقی سے استقبال کرتے ہیں 
❗ان کی نگاہ میں دنیا و آخرت ایک ہے 
❗یہ ہو روز نفس کے مقابل جہاد کرتے ہیں اور 70 مرتبہ روانہ اس جہاد میں قتل ہوتے ہیں 
❗بظاہر بدن کمزور لیکن عبادت الہٰی میں مستحکم چٹان 
❗مخلوق سے غیر وابستہ


پھر پروردگار فرماتا ہے 


🔆یہ حیات طیبہ سے سرفراز ہیں 
🔆جب موت کا وقت آتا ہے تو میں خود ان کی جان لیتا ہوں 

🔆 آسمان کے دروازے ان کی ارواح کے لیے کھول دیتا ہوں 

🔆ان کے اور اپنے درمیان تمام حجاب اٹھا دیتا ہوں 

🔆جنت کو ان کے لئے سجانے کا حکم دیتا ہوں 

🔆حورالعین کو ان کے استقبال کا حکم دیتا ہوں 

🔆فرشتے ان کی خدمت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں 

🔆جنتی میوے ان کی خدمت میں پیش ہوتے ہیں


🔆باد نسیم کو مشک و کافور کے پہاڑوں سے خوشبو لانے کا حکم کہ ان کے گرد ماحول کو خوشبو دار کردیں 

🔆کوئی حجاب نہیں رہتا 

🔆اپنے حضور آنے کی مبارکباد

🔆سعادت ان کا نصیب 

🔆رحمت رضوان اور بہشت کی خوشخبری 


💠ان کے لئے سب سے بڑا اجر اللہ کی بارگاہ میں 

💠فرشتے انہیں اپنی آغوش میں لیتے ہیں



  (First 7 Sadia 8th Naqvi)

☀️ *حدیث شریف معراج*☀️
*نواں حصہ*

 *ترجمہ و تشریح: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب* 

🪷 *عالمی مرکز مہدویت قم*🪷
*اے احمد اہل اخرت نے جب سے اپنے رب کی معرفت حاصل کی ہے اس وقت سے انہیں کوئی خوراک مزہ نہیں دیتی*(صرف اللہ کی یاد کا لطف آتا ہے) *

اور جب سے انہوں نے اپنے گناہوں کو جانا ہے کوئی مصیبت  انہیں پریشان نہیں کرتی،* (کیونکہ گناہوں کی مصیبت و عذاب دنیا کی ہر مصیبت سے بڑا ہے) *اپنی خطاؤں پر روتے ہیں اور اپنے نفس کو سختی میں ڈالتے ہیں اسے سکون نہیں لینے دیتے،* ( کیونکہ اپنے نفس کو جب بھی آسائش دیں گے تو یہ گناہ کی خواھش ابھارے گا اس لیے اسے عبادات اور سخت کاموں کی سختی میں مصروف رکھتے ہیں جیسے کثرت سے روزے اور کم کھانا اور کم بولنا وغیرہ) *اہل اخرت کا سکون موت میں ہے اور عرفاء کی آسائش کی جگہ اخرت ہے*( مراد یہ ہے کہ دنیا میں یا تو انہیں ارد گرد کے لوگوں سے رنج و درد ملتے ہیں یا گناہ کر بیٹھتے ہیں اور اس سے پشیمان و خوف عذاب کا رنج ملتا ہے اس لیے وہ موت یعنی دنیا سے جانے کو ترجیح دیتے ہیں) *،ان کے دوست وہ انسو ہیں جو ان کے رخساروں پر جاری ہوتے ہیں،* ( وہ انسو جو اللہ کی محبت اور گناہوں کی پشیمانی میں جاری ہوتے ہیں) *ان کے ہم نشین وہ فرشتے ہیں جو ان کے ارد گرد حرکت میں رہتے ہیں*(اللہ کی طرف سے انسان کے محافظ اور نگہبان فرشتے) *،ان کا راز و نیاز اپنے رب سے ہے جو ہر چیز پر برتر ہے اور ان کے علم و قدرت پر حاوی ہے،اہل اخرت کے دل ان کے سینوں میں زخمی ہو چکے ہیں،* ( دنیا والوں کی بیوفائی اور انکے رنج و درد اور شیطان و نفس امارہ کے حملوں سے انکے دل زخمی ہیں) *وہ کہتے ہیں کب اس دنیا فانی سے ہم راحت ہوں گے اور عالم باقی کی طرف جائیں گے؟


*☀️حدیث شریف معراج☀️*
*دسواں حصہ*

ترجمہ اور تشریح: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب*

☀️ *عالمی مرکز مہدویت قم*☀️


*اے احمد کیا تم جانتے ہو کہ*(دنیا کے مال و رنگینی سے بےنیاز) *زاھدوں کا مقام میرے نزدیک کیا ہے؟ نبی کریم (ص) نے عرض کیا ، نہیں پروردگارا نہیں جانتا، پروردگار نے فرمایا: لوگ جب روز قیامت اٹھیں گے تو حساب کی مشکل میں پھنس جائیں گے لیکن زاھد لوگ اس مشکل سے بچیں رہیں گے* (یعنی انکا حساب ہی نہیں لیا جائیگا).*سب سے کمتر چیز جو انہیں دوں گا سب جنتوں کی چابی ہے تاکہ جس دروازے کو چاہیں اپنے لیے کھولیں،ان سے اپنا چہرہ نہیں چھپاؤں گا* (یعنی ایک عبد کے لیے رب جس قدر تجلی کرسکتا ہے کرے گا) *انہیں مقعد صدق میں طرح طرح کی لذتیں جیسے رب سے ہم کلامی اور رب سے ہم نشینی سے بہرہ مند کروں گا*(مقعد صدق جنت میں وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے نیک لوگوں سے سارے وعدے پورے ہونگے) *،انہیں یاد دلاؤں گا جو انہوں نے دنیا میں اعمال انجام دئیے اور جو زحمتیں اٹھائیں، انکے لیے چار دروازے کھولوں گا ، ایک دروازے سے صبح و شام انہیں میری طرف سے انہیں تحائف وصول ہونگے، ایک دروازہ وہ ہوگا جب انکا دل کرے گا بغیر کسی مشقت کے میرا دیدار کرسکیں گے*( مطلب الہی تجلیات و کرشمے ورنہ اللہ تو جسم ہی نہیں کہ جسے دیکھا جاسکے) *، ایک دروازے سے وہ جہنم میں جلتے دوزخیوں کے عذاب و سخت حالات دیکھیں گے ، ایک دروازے سے بہشتی کنیزیں اور حوریں انکی طرف آئیں گی ۔ نبی کریم نے عرض کی پروردگارا یہ زاہد لوگ جن کی تو نے توصیف کی ہے یہ کون ہیں؟ پروردگار نے فرمایا: زاہد وہ ہے کہ جس کا نہ کوئی گھر ہو  کہ خراب ہو سکے اور نہ اسے کوئی گھر کے خراب ہونے کا غم ہوتا ہے*( مراد یہ ہے کہ گھروں سے دل بستگی نہیں رکھتے ورنہ گھر تو سب لوگوں کے ہوتے ہیں انبیاء اور آئمہ علیہم السلام کے بھی گھر تھے)، *نہ اولاد سے ایسے وابستہ ہے کہ ان کی موت سے غمگین ہو جائے*( یہاں بھی مراد یہ ہے کہ اولاد سے دل بستہ نہیں ہیں اولاد اللہ کی نعمت ہے مل جائے تو شکر ادا کرتے ہیں اور اگر خدا واپس لے لے تو اس پر غمگین نہیں ہوتے) *نہ اس کے پاس دنیا کا مال و دولت ہے کہ جس کے جانے سے اسے غم ہوتا ہو اس کا کوئی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جو اسے ایک پلک جھپکنے کی مدت بھی خدا سے غافل کر دے نہ وہ زیادہ خوراک کھاتا ہے کہ اسے حساب دینا پڑے اور نہ اس کے پاس نرم اور آسائش والا لباس ہے۔*( مطلب ایسے لباس نہیں کہ جن سے دل بستہ ہوں ورنہ لباس تو سب کے ہوتے ہیں وہ لباس کو ایک ضرورت سمجھ کر استفادہ کرتے ہیں نہ کہ لباسوں سے محبت کرتے ہیں)

شہر بانو ✍️

*🌟حدیث شریف معراج🌟*
*گیارھواں حصہ*

*ترجمہ و تشریح: استادِ محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب*

*☀️عالمی مرکز مہدویت قم☀️*




*اے احمد : زاہدوں کے چہروں کا رنگ رات کی* (بیداری کی) *تھکاوٹ اور دن کے روزوں کی وجہ سے زرد ہوچکا ہے ، انکی زبانیں غیر خدا کے ذکر سے بند ہوچکی ہیں اور انکے دل نفسانی خواہشات کی کثرت سے  مخالفت کی وجہ سے سینے میں زخمی ہیں، عاقلانہ سکوت کی وجہ سے اپنے اندر غرق ہیں* (اور انکے خیالات باقیوں سے پنہاں ہیں)، *بےپناہ کوشش و جدو جہد کرتے ہیں نہ جھنم کی آگ کا خوف اور نہ جنت کا اشتیاق ہے، لیکن آسمانوں اور زمین کے ملکوت*(عالم مجرد اور عالم مثال جہاں ارواح بغیر اجسام بارگاہ الٰہی میں پہنچتی ہیں) *کی طرف دیکھتے ہیں اور پرودگار کی طرف آنکھیں لگائے ہیں اور جان چکے ہیں کہ اللہ سبحانہ ہی ہے جو لائق عبادت ہے۔*

**قالَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ:* 
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرض کی ؛ 

 *پروردگارا آیا یہ چیز*(زاہدوں کی خصوصیات )* *میری امت میں بھی کسی کو عطا ہوگی؟* 
*پروردگار نے فرمایا: اے احمد ؛ یہ پیغمبروں اور صدیقوں کا درجہ*(زھد) *تیری امت کے لوگوں کا اور تیرے علاوہ دوسری امتوں کے لوگوں کا اور شہداء کے ایک گروہ کا بھی ہے,*
*نبی کریم (ص) نے عرض کیا پروردگارا کس امت کے زاہد زیادہ ہیں میری امت کے یا بنی اسرائیل کے؟ پروردگار نے فرمایا: تیری امت کے زاہدوں میں بنی اسرائیل کے زاہدوں کی مثال ایسے ہے جیسے سفید گائے پر سیاہ بال ہوں۔*

*نبی کریم (ص) نے عرض کی : پروردگارا اسکی وجہ کیا ہے حالانکہ بنی اسرائیل کی امت تعداد میں میری امت سے زیادہ ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے یقین کے بعد شک کیا اور اقرار کے بعد انکار کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں میں نے اللہ کی بہت حمد و ثناء کی اور اسکا شکر ادا کیا ۔۔۔۔*

شہر بانو ✍️


*🌟حدیث شریف معراج🌟*
*گیارھواں حصہ*

*ترجمہ و تشریح: استادِ محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب*

*☀️عالمی مرکز مہدویت قم☀️*




*اے احمد : زاہدوں کے چہروں کا رنگ رات کی* (بیداری کی) *تھکاوٹ اور دن کے روزوں کی وجہ سے زرد ہوچکا ہے ، انکی زبانیں غیر خدا کے ذکر سے بند ہوچکی ہیں اور انکے دل نفسانی خواہشات کی کثرت سے  مخالفت کی وجہ سے سینے میں زخمی ہیں، عاقلانہ سکوت کی وجہ سے اپنے اندر غرق ہیں* (اور انکے خیالات باقیوں سے پنہاں ہیں)، *بےپناہ کوشش و جدو جہد کرتے ہیں نہ جھنم کی آگ کا خوف اور نہ جنت کا اشتیاق ہے، لیکن آسمانوں اور زمین کے ملکوت*(عالم مجرد اور عالم مثال جہاں ارواح بغیر اجسام بارگاہ الٰہی میں پہنچتی ہیں) *کی طرف دیکھتے ہیں اور پرودگار کی طرف آنکھیں لگائے ہیں اور جان چکے ہیں کہ اللہ سبحانہ ہی ہے جو لائق عبادت ہے۔*

**قالَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ:* 
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرض کی ؛ 

 *پروردگارا آیا یہ چیز*(زاہدوں کی خصوصیات )* *میری امت میں بھی کسی کو عطا ہوگی؟* 
*پروردگار نے فرمایا: اے احمد ؛ یہ پیغمبروں اور صدیقوں کا درجہ*(زھد) *تیری امت کے لوگوں کا اور تیرے علاوہ دوسری امتوں کے لوگوں کا اور شہداء کے ایک گروہ کا بھی ہے,*
*نبی کریم (ص) نے عرض کیا پروردگارا کس امت کے زاہد زیادہ ہیں میری امت کے یا بنی اسرائیل کے؟ پروردگار نے فرمایا: تیری امت کے زاہدوں میں بنی اسرائیل کے زاہدوں کی مثال ایسے ہے جیسے سفید گائے پر سیاہ بال ہوں۔*

*نبی کریم (ص) نے عرض کی : پروردگارا اسکی وجہ کیا ہے حالانکہ بنی اسرائیل کی امت تعداد میں میری امت سے زیادہ ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے یقین کے بعد شک کیا اور اقرار کے بعد انکار کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں میں نے اللہ کی بہت حمد و ثناء کی اور اسکا شکر ادا کیا ۔۔۔۔*

شہر بانو ✍️


☀️ حدیث شریف معراج☀️
بارھواں حصہ

ترجمہ و تشریح: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب✍️🌹

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ؛ میں نے اپنی امت کے زاہدوں کی حفاظت اور ان پر خیر و رحمت کے نازل ہونے کی دعا کی ،اور عرض کی:
 پروردگارا!
 انکی حفاظت کر ان پر رحمت نازل فرما ، جو دین انکے لیے پسند کیا اسکو ان پر قرار دے ، مومنین کا ایمان انکے لیے روزی قرار دے ایسا ایمان کہ جس میں شک نہ رکھیں، انہیں ایسا ورع (تقوی کی بلند ترین حالت جس میں انسان حرام اور ہر وہ چیز جس میں حرام کا شبہہ ہو اس سے بھی پرہیز کرے) عطا کر کہ پھر دنیا کی رغبت نہ کریں، ایسا خوف عطا کر کہ پھر غفلت میں نہ پڑیں۔

 ایسا علم عطا کر کہ جس میں جہالت کی گنجائش نہ ہو،ایسی عقل عطا کر جس میں ناسمجھی نہ ہو، ایسا(اپنے سے) قرب عطا کر کہ جس کے بعد (تجھ سے) دوری اختیار نہ کریں، انہیں تواضع اور خشوع عطا کر کہ انکے دلوں میں قساوت( بے رحمی) اور سیاہی پیدا نہ ہو، اپنا ذکر و یاد انہیں عنایت کر کہ (تجھ سے) فراموشی ان سے دور ہو جائے ، ان کو  بزرگی اور کرم سے سرفراز کر کہ کبھی خفت و ذلت انہیں نہ چھوئے۔

 ایسا صبر و استقامت عطا کر کہ کبھی حوصلہ نہ چھوڑیں اور دل زخمی نہ کریں ، ایسی بردباری اور حلم عطا کر کہ کبھی جلدبازی نہ کریں، انکے دل ایسی حیا سے بھر دے کہ ہر حال میں تجھ سے شرم کریں، انہیں دنیا کی آفات ، اپنے نفس ، اور شیطان کے وسوسوں سے آگاہ فرما، پروردگارا؛ تو جانتا ہے میرے اندر کیا ہورہا ہے تو سب غیب و پنہان چیزوں کا علم رکھنے والا ہے۔


🌟 عالمی مرکز مہدویت قم🌟




*☀️ حدیث شریف معراج☀️*
_ترجمہ و تشریح: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب_🌹✒️

*عالمی مرکز مہدویت قم*🌏

*تیرھواں حصہ*



🌟🌟
*پھر فرمایا اے احمد تم پر ضروری ہے ورع پیدا کرو* ( ورع تقوی کی بلند ترین کیفیت کو کہتے ہیں جس میں انسان حرام سے پرہیز کرنے کے ساتھ ساتھ ہر اس چیز سے بھی پرہیز کرتا ہے کہ جہاں حرام کا شبہ ہو) *ورع دین کا سر ہے دین کا پیکر ہے اور دین کی انتہا ہے اور بے شک ورع ہی اللہ تعالی کے قریب کرنے والا وسیلہ ہے۔*🪷

*ورع مومن کی زینت ہے اور دین کا ستون ہے اور ورع کی مثال کشتی کی مانند ہے جس طرح سمندر میں صرف وہی نجات پاتا ہے جو کشتی میں ہے، اسی طرح دنیا سے وہی زاہد نجات پائے گا جو ورع کے ساتھ ہے۔*🌺

*اے احمد! ورع عبد پر عبادت کے دروازے کھولتا ہے جس طرح اسماں کے دروازے فرشتوں پر کھلتے ہیں ورع کے ذریعے انسان لوگوں میں عزت پاتا ہے اور اسکے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پہنچتا ہے۔*
  🌹🌹
*اے احمد ! کسی عبد نے مجھے اس وقت تک نہیں پہچانا جب تک میرے لیے خاشع*( اللہ کے مقابلے میں تواضع و جھکنا) *نہیں ہوا، کوئی ایسا عبد نہیں جو میرے لیے خاشع ہوا ہو اور میں نے اسکے لیے ساری چیزوں کو خاشع نہیں کیا ہو،* ( یعنی جو اللہ کے لیے جھکا اللہ نے سب کائنات کو اسکے لیے جھکایا)۔😭
اللہ اکبر❗

*اے احمد !  تم پر (حکیمانہ) سکوت و خاموشی کی رعایت ضروری ہے، بلاشبہ سب سے زیادہ آباد دل ، صالحین اور اہل سکوت کے ہیں اور سب سے زیادہ ویران و خراب دل فضول باتیں کرنے والوں کے ہیں۔*





*☀️حدیث شریف معراج ☀️*
 *ترجمہ و تشریح ؛* 
 *استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب* 🌹✒️

*عالمی مرکز مہدویت قم*🌏

*چودھواں درس*
*
*اے احمد ! عبادت کے دس حصے ہیں کہ اس میں نو حصے حلال روزی کی طلب و جستجو ہے۔جب تیری خوراک پاک ہو جائیگی تو میری حفاظت و حمایت میں قرار پائیگا۔*
🌺
*نبی کریم (ص) نے عرض کی ؛ میرے رب : عبادت کا آغاز کس سے ہوتا ہے* (یعنی اسکا سر چشمہ کیا ہے) 

🌟 *تو پروردگار نے فرمایا؛ اے احمد: عبادت کا آغاز خاموشی اور روزہ ہے ۔*

*اے احمد! جانتے ہو روزے کا نتیجہ و ثمرہ کیا حاصل ہوتا ہے؟

 *نبی کریم (ص) نے عرض کی* 
 نہیں میرے رب میں نہیں جانتا، 

 *تو پروردگار نے فرمایا:* 
🌟 روزے کا ثمرہ کم کھانا اور کم بولنا ہے۔ 
🌟دوسری عبادت عاقلانہ سکوت ہے* ( مطلب جب ضروری ہو بات کرے باقی غیر ضروری اور غیر شرعی باتوں سے پرہیز کرے)

 *اسکا نتیجہ علم اور حکمت ہے* (حکمت سے مراد دانائی و فکر کا اعلی ترین مقام ہے)

 *حکمت کا نتیجہ شناخت ہے* (یعنی معرفت کا حصول ، ایک عاقل شخص کائنات میں غور فکر کرتے ہوئے اس کائنات کی تخلیق کے ھدف اور اسکے خالق کی منشاء اور اسکی ذات و صفات اور افعال کے فلسفہ کو سمجھتا ہے اور شناخت و معرفت کا مقام حاصل کرتا ہے) 

*اور شناخت کا نتیجہ یقین ہے جو بندہ بھی مقام یقین تک پہنچتا ہے اسے فرق نہیں پڑتا زندگی سخت گذر رہی ہے یا آسان، اور یہ اھل رضا کا مقام ہے۔*
*
*جو میری رضا کے مطابق عمل کرتا ہے اسے تین صفات عطا کرتا ہوں: 
🌟 *ایسا شکر عطا کرتا ہوں جس میں جہالت کی آمیزش نہیں* ہوتی* ( یعنی خداکی نعمات اور اسکے مقام کی آگاہی کے ساتھ رب کا شکر ادا کرتا ہے نہ جاھلوں جیسا)

🌟 *ایسا ذکر عطا کرتا ہوں کہ جو فراموشی سے پاک ہو* ( یعنی ہمیشہ ذکر الہیٰ کرتا ہے اپنے رب کی یاد کو نہیں بھولتا)

🌟 *وہ محبت عطا کرتا ہوں کہ پھر میری محبت پر مخلوقات کی محبت کو ترجیح نہیں دیتا۔*

 *سبحان اللہ !* 🌹



*☀️حدیث شریف معراج☀️*
*پندرھواں حصہ*

 **استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب* 🌹

*عالمی مرکز مہدویت قم*

جب وہ میری محبت اپنے دل میں لیتا ہے تو میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں اور باقی مخلوقات کے دل میں اسکی محبت ڈالتا ہوں اسکے دل کی آنکھ کو اپنے جلال و عظمت پر کھولتا ہوں،اپنے خاص بندوں کا علم اس سے مخفی نہیں رکھتا رات کی تاریکی اور دن کی روشنی میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں تاکہ باقی مخلوقات سے ہم سخن ہونے اور ہم نشیں ہونے سے بالکل دور ہو جائے ( مطلب باقی مخلوقات سے دل بستہ نہ ہو) ۔اپنی اور اپنے فرشتوں کی کلام اسکے کانوں تک پہنچاتا ہوں ، جو راز اپنی مخلوق پر مخفی رکھے تھے اس پر آشکار کرتا ہوں ۔ اسے شرم و حیا کا لباس پہناتا ہوں تاکہ ساری مخلوق اس سے حیاء کرے۔ زمین پر جب بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے لیے مغفرت لکھی جاتی ہے، اسکے دل کو بیدار اور بابصیرت کرتا ہوں ( بعض نسخوں میں آیا ہے اسکے دل کو اپنی معرفت و اسرار سے لبریز کرتا ہوں) جنت و جہنم کی کوئی چیز اس سے نہیں چھپاتا، قیامت کے دن لوگوں کے سخت حالات اور انکا خوف و ڈر اسے دکھاتا ہوں، اسے دکھاتا ہوں کیسے لوں گا حساب، امیر لوگوں کا ، حقیروں کا ، جاہلوں اور عالموں کا ، اسکی قبر کو نورانی کرتا ہوں ، منکر و نکیر اس پر اتارتا ہوں تاکہ اس سے سوال کریں اور میری رضایت کی بشارت دیں کہ موت کی سختی کبھی نہ دیکھے اور قبر و لحد کی وحشت و خوف اس پر طاری نہ ہو، روز قیامت اسکا حساب نہیں لیا جائیگا اسکے اعمال نامہ کی کتاب پوچھ گچھ کے لیے نہیں  کھولی جائیگی ، بلکہ آسکا اعمال نامہ اسکے دائیں ھاتھ میں دوں گا تاکہ خود کھولے ، اپنے اور اسکے درمیان گفتگو کے لیے کسی کو واسطہ قرار نہیں دوں گا پھر اسے اپنی طرف بلاؤں گا وہ کبھی ادھر ادھر ہوگا کبھی اٹھے گا کبھی بیٹھے گا کبھی آرام کرے گا بالآخر صراط کو عبور کرے گا ، دوزخ اسکے قریب لائی جائیگی (تاکہ عبرت کی جگہ دیکھے) اور جنت اسکے لیے سجائی جائیگی انبیاء اور شہدا ء اسکے استقبال کے لیے آئیں گے


🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

شہر بانو ✍




*حدیث شریف معراج*
*سولہواں حصہ*.*

 *ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب 🌹** 
☀️ *عالمی مرکز مہدویت قم*☀️
ترجمہ: مظلومین ، ظالموں کا گریبان پکڑیں گے، آخری حکم کے لیے کرسی رکھی جائیگی، ہر انسان اپنے دشمن کو کہے گا: آج میرے اور تمھارے درمیان ایسا حکم عدل جاری ہوگا جس میں ذرہ بھر ظلم نہیں ہوگا،پھر میں اپنے اور اسکے درمیان حجاب اٹھا لوں گا اسے اپنی گفتگو سے مستفید کروں گا، اپنے جمال کی روئیت کی لذت چکھاوں گا،  جسکا دنیا میں رہن سہن ایسا ہو۔ وہ کیسے دنیا سے دلبستگی رکھ سکتا ہے کیسے دنیا کی محبت رکھ سکتا ہے جب کہ جانتا ہے اس دنیا میں ہر زندہ چیز نے ایک دن مر جانا ہے وہ جو ہمیشہ زندہ رہنے والی ذات ہے وہ میں ہوں ، اس بندے کی سلطنت کو دنیا کے بادشاہوں سے زیادہ بڑھا دوں گا کہ دنیا کے بادشاہ اسکے سامنے جھکیں گے ، ظالم و سرکش حاکم اس سے خوف کھائیں گے اور اسکی ھیبت کا ذکر کریں گے ، جانور اور درندے اس کے سامنے جھکیں گے اور اس سے متبرک ہونگے، جنت اور جنت والوں میں اسکا اشتیاق پیدا کروں گا ، اسکی عقل و فہم کو اپنی ذات میں غرق اور مصروف رکھوں گا اور خود اسکی عقل کی جگہ پر اسکے سارے امور زندگی چلاؤں گا ، موت اور اسکی سختی و تلخی اور خوف اسکے لیے آسان کروں گا تاکہ جلد اور سلامتی کے ساتھ جنت لیجایا جائے ، جب اس پر موت کا فرشتہ نازل ہوتا ہے تو اسے خوشخبری دیتا ہے: خوش آمدید ، تجھے بشارت ہو ، تجھے بشارت ہو ، تجھے بشارت ہو ، اللہ تعالیٰ آپ کا اشتیاق سے منتظر ہے، اے اللہ کے ولی جان لو جن دروازوں سے تیرا عمل آسمانوں کی طرف بلند ہوتا تھا، تجھ پر اور تیرے فراق میں رو رہے ہیں، تیری نماز کی جگہ اور سجادہ نماز تیرے سوگ میں نالہ و فریاد کررہے ہیں ، وہ بندہ کہتا ہے : میں صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی نیز اسکے کرم پر راضی ہوں ، جیسے آٹے سے بال نکال جاتا ہے اسی طرح اسکے بدن سے روح کھینچی جائیگی، اسکے سر کے مقام پر فرشتے اسکی خدمت کے لیے کھڑے ہونگے، ہر فرشتے کے ھاتھ میں کوثر کا اور شراب(طہور) کا جام ہوگا جس سے اسکی روح کو سیراب کریں گے تاکہ وہ موت کی سختی و شدت کو ختم کرے اور اسے بشارت دیں گے کہ تم بھی پاک ہو اور تمھاری جگہ بھی پاک ہے، تو خدائے عزیز و کریم اور اپنے قریب کے محبوب کی بارگاہ میں حاضر ہونے والا ہے ، تو فرشتوں کے درمیان سے اسکی روح پرواز کرے گی اور پلک جھپکنے سے کم مدت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معراج کرے گی اتنی نزدیک ہوگی کہ اسکے اللہ کے درمیان کوئی پردہ و حجاب نہیں رہے گا، عرش پروردگار کے دائیں جانب ایک چشمہ پر بیٹھے گی ، اس سے سوال ہوگا، اے روح دنیا کو کس حال میں چھوڑا؟ اس بندے کی روح کہے گی:  میرے پروردگار ، تیری عزت و جلال کی قسم ؛ میں نے دنیا پر معمولی سی توجہ بھی نہیں کی ، میں اس سے بے خبر رہا ہوں ، جب سے  تو نے مجھے خلق کیا اس وقت سے اب تک صرف تجھ سے ڈرتا رہا ، خدا کہے گا ، تو نے سچ کہا ، تیرا جسم دنیا میں رہا اور تیری روح میرے ساتھ رہی ہے ، تو میری نگاہ لطف و کرم میں ہے میں تیرا ظاہر و باطن جانتا ہوں آج مانگ مجھ سے میں عطا کروں گا تو آرزو کر پورا کروں گا یہ میری جنت ہے اس میں سکونت کر، یہ میری جوار (بارگاہ) ہے یہاں آرام کر ، روح کہے گی: پروردگار جب سے تو نے اپنی معرفت دی, میں تیری ساری خلقت سے بے نیاز ہو گیا ، تیری عزت و جلال کی قسم اگر تیری رضا اس میں ہو کہ ٹکرے ٹکرے ہوجاوں ، یا ستر بار شدید ترین موت سے مارا جاؤں ، میرے لیے تیری یہ رضا ہر چیز سے بہتر ہے ، کس طرح اپنے اوپر ناز کروں حالانکہ اگر تو  عزت نہ دے  تو ذلیل و رسواء ہوجاتا ہوں، اگر مدد نہ کرے تو شکست کھا جاتا ہوں ، اگر تو قوت و طاقت نہ دے, کمزور و ناتواں ہوجاتا ہوں ، اگر تو اپنی یاد سے زندہ نہ رکھے, تو فقط مردہ ہوتا، اگر تو پردہ پوشی نہ کرتا ,تو پہلے گناہ سے ہی رسوا ہوجاتا، خدایا کیسے تیری رضا نہ چاھوں حالانکہ تو نے میری عقل کو کمال دیا ، یہانتک کہ تیری معرفت حاصل ہوئی ، حق کو باطل سے جدا پایا، امر کو نہی سے ، علم کو جہالت سے ، نور کو تاریکی سے جدا جان لیا، تو اللہ عزوجل فرمائے گا ؛ مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ،کبھی بھی اپنے اور تیرے درمیان حجاب قرار نہیں دوں گا ،کہ جب بھی تیرا ارادہ ہو میری بارگاہ میں پہنچ سکتا ہے. میں اپنے چاھنے والوں سے ایسا ہی طرزِ عمل رکھتا ہوں۔


🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

شہر بانو ✍



*حدیث شریف معراج*
*حصہ 17*
 
ترجمہ : *استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب 🌹* 
*عالمی مرکز مہدویت قم*🌏

,*ترجمہ: اے احمد جانتے ہو عیش و ارام والی اور ابدی (جاودانی) زندگی کیا ہے؟*

*نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا 🪻

نہیں میرے پروردگارا میں نہیں جانتا

اللہ تعالی نے فرمایا: 🪻
عیش و ارام والی زندگی یہ ہے کہ انسان کبھی بھی میری یاد سے نہ تھکے اور میری نعمتوں کو نہ بھولے، مجھ سے غافل اور بے خبر نہ ہو اور میرا جو حق ہے اس سے جاہل نہ ہو شب و روز میری رضا کے لیے کوشش کرے۔
 *اللہ اکبر!😭* 

اور جاودانی و  ابدی زندگی اس کے لیے ہے کہ جس کے لیے دنیا ذلیل اور اس کی انکھوں میں حقیر ہو جاتی ہے،اور اخرت اس کے نزدیک عظیم ہو جاتی ہے

 اور وہ میری منشا کو اپنی خواہشات پر ترجیح دیتا ہے اور ہمیشہ میری رضا اور  خوشنودی کی تلاش میں رہتا ہے, جس طرح حق ہے اس طرح مجھے اعلی ,عظیم اور بڑا شمار کرتا ہے اور ہمیشہ یاد رکھتا ہے کہ میں اس سے آگاہ ہوں، دن ہو یا رات اور جب بھی برائیوں اور گناہوں کا وقت ہو تو میری طرف توجہ رکھتا ہے اور اس کا دل ہر اس چیز سے پاک ہے جو مجھے پسند نہیں اور وہ شیطان اور اپنے وسوسوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہے اور انہیں اپنے اوپر مسلط ہونے کی کوئی راہ نہیں دیتا۔

جب کوئی بندہ ایسے کرتا ہے تو میں اس کے دل کو اپنی محبت سے تسکین دیتا ہوں،اور اس کے قلب کو اپنے اختیار میں لے لیتا ہوں،اس کی آسودگی، مشکلات اور کوششوں کو اپنے لیے قرار دیتا ہوں،اس کی زباں کو ان نعمتوں کے لیے کھولتا ہوں جو میں نے اہل محبت کے لیے مخصوص کی ہے اس کے دل کی سماعت اور بصارت کو کھولتا ہوں تاکہ میری طرف سے اپنے دل کے ذریعے ہر چیز کو سنے اور دل کی انکھ سے میری جلال و عظمت کو دیکھے۔😭

میں اس کے لیے دنیا تنگ کر دیتا ہوں اور دنیا کی خوشیاں اور لذتیں اس کے لیے ناپسندیدہ کرتا ہوں میں اس کو دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے ڈراتا ہوں خبردار کرتا ہوں جس طرح چرواہا اپنے بھیڑ بکریوں کو ایسی چراگاہ سے ڈراتا ہے جہاں دشمن چھپے ہوئے ہوں۔ 
😭😭

 جب ایسا ہو جائے تو دنیا کے لوگوں سے بہت زیادہ دوری اختیار کرتا ہے اور اس فانی جہاں سے ابدی جہاں کی طرف بڑھتا ہے، اور شیطان کے گھر سے رحمان کے گھر کی طرف منتقل ہوتا ہے۔
♥️🌹🤲

🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

شہر بانو ✍


🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻

*حدیث شریف معراج*
*حصہ 18*

ترجمہ : استاد محترم آغا علی اصغر سیفی 🌹
*عالمی مرکز مہدویت قم*🌏


اے احمد میں اسے ہیبت ( لوگوں پر اسکا رعب) اور عظمت سے سجاتا ہوں ، یہ وہی عیش و آرام اور ابدی زندگی ہے۔


اے احمد جس کے پاس عقل نہیں وہ بے نیاز نہیں ہے جس کے پاس جہالت نہیں وہ فقیر نہیں ہے جو قلیل نعمت پر کثیر نعمتوں کی طرح راضی نہیں وہ کبھی خوش نہیں رہے گا۔


اے احمد کیا تو جانتا ہے کہ میں نے تجھے کیوں سارے نبیوں پر فضلیت بخشی ہے ؟ نبی کریم (ص) نے عرض کی ؛ پروردگارا میں نہیں جانتا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تیرا یقین ، نیک اخلاق ، سخاوت و بخشش اور لوگوں سے مہربانی ، یہ بھی جان لو کہ اوتاد ( اللہ کے پاک و محبوب بندے کہ زمین ان سے کبھی خالی نہیں) بھی ان صفات کی وجہ سے اوتاد ہوتے ہیں۔


اے احمد اپنی کوششوں کو ایک جہت( خدا کے لیے) پر قرار دے، اپنی زبان کو ایک (الہی) زبان قرار دے، اپنے بدن کو تواضع و انکساری کی عادت ڈالو تاکہ کبھی بھی مجھ سے غافل اور بے خبر نہ رہے ، یاد رکھو جو مجھ سے غافل ہو ، پھر میرے لیے اہم نہیں کہ وہ کس جگہ اور کس حال میں ھلاک ہوا ہے۔


اے احمد اپنی عقل کو استعمال کرو اس سے پہلے کہ زائل ہو جائے ، جو اپنی عقل کو استعمال کرتا ہے وہ غلطی اور نافرمانی سے بچا رہتا ہے ، جو علم تجھے سکھایا اس پر عمل کرو تاکہ اولین و آخرین کا علم تجھ میں جمع ہو جائے ، تیرے دل پر معرفت کی ایسی مہر لگاؤں گا کہ بیان کرنے والے اسکی توصیف نہیں کرسکیں گے ، جدھر رخ کرے گا تیرے لیے راہنمائ کی علامت قرار دوں گا ، ہر امر خیر میں تیری رہبری کروں گا ، تجھے عارفوں کی راہ دکھاوں گا ، عبادت کے انجام دینے کی قوت عطا کروں گا، عبادت کی محبت تیرے دل میں ڈالوں گا ، اسکے انجام دینے پر تیری مدد کروں گا یہاں تک کوئی چیز تیرے لیے عبادت سے بڑھ کر محبوب نہیں ہوگی۔

🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

شہر بانو ✍



🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩

یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻

*حدیث شریف معراج*
*حصہ 19*
 *ترجمہ و تشریح: استادِ محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب*🌹 

 *عالمی مرکز مہدویت قم* 🌏


اے احمد اگر چاھتے ہو ایمان کی شیرینی پاؤ تو شکم کو بھوک اور زبان کو سکوت دو ،اور اپنے کو ہمیشہ (اللہ کے) خوف و خشیت میں رکھو اگر ایسا کرو گے تو نجات کی امید ہے اگر ایسا نہ کیا تو ھلاک ہوجاو گے۔

اے احمد مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ؛ بندوں کی پہلی (آغاز سے) عبادت ، توبہ اور تقرب ؛ صرف اور صرف روزہ، بھوک ، طولانی مدت سکوت اور لوگوں سے دوری(یعنی لوگوں میں فضولیات سے دوری نہ اپنے حقوق و فرائض سے دوری) ہے۔
بندوں کا سب سے پہلا گناہ (گناہ کا آغاز) شکم سیری، فضول زبان درازی ، لوگوں کی ہوائے نفس میں انکی ہمراہی و ہم نشینی ہے۔( مطلب لوگوں میں ٹائم ضائع کرنا ، انکے ساتھ ملکر گناہ آلود باتیں اور کام کرنا وغیرہ) 

اے احمد ؛ جب بندہ بھوکا ہو (مطلب شکم سیر نہ کرے کھانے میں پیٹ میں بھوک رکھے) اور اسکی زبان (لغویات سے) محفوظ ہو ، اسے حکمت و دانائی سکھاتا ہوں۔ اگر وہ کافر ہو تو یہ حکمت اس پر حجت (حق تمام کرنے والی) اور وبال جان ہوگی،( مطلب اسے ہمیشہ حق کی طرف کھینچے گی وہ کفر کی وجہ سے اذیت پائے گا) ، اگر مومن ہوگا تو یہ حکمت اسکے لیے نور، راہنما ، شفاء اور رحمت ہوگی۔
وہ اس حکمت کی بدولت جو نہیں جانتا تھا جان لے گا ، جو نہیں دیکھ سکتا تھا دیکھ لے گا۔
سب سے پہلی چیز جو اس کے لیے ظاہر کروں گا اسکی اپنی کمزوریاں اور نقائص ہیں تاکہ دوسروں کے عیب نکالنے کی بجائے اپنے نقائص و کمزوریاں دور کرنے میں مشغول ہو ، علم کی پنہاں اور دقیق چیزیں اسے دکھاوں گا تاکہ شیطان کسی بھی راہ سے اس پر حملہ نہ کرے، اسے شیطان اور نفس کے فریب و مکر سے آگاہ کرتا ہوں تاکہ اسکا نفس اس پر قبضہ نہ کرے۔


🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.

التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم 

🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️

شہر بانو ✍
*حدیث شریف معراج*
*حصہ 20*


 *ترجمہ و تشریح: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب* 🌹
 *عالمی مرکز مہدویت قم* 🌏


 *اے احمد؛* 
میرے نزدیک روزہ اور عاقلانہ سکوت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے ، جو روزہ تو رکھے لیکن اپنی زبان کو کنٹرول نہ کرے اس شخص کی مانند ہے جو نماز کے لیے کھڑا ہے لیکن کچھ نہیں پڑھ رہا۔

اسے نماز کے لیے قیام کرنے والوں کا اجر تو دوں گا لیکن عبادت کرنے والوں کا اجر نہیں دوں گا۔😭

 *اے احمد* ؛
 *آیا تو جانتا ہے کہ بندہ کس وقت عابد ہوتا ہے ؟* 

نبی کریم (ص) نے عرض کیا: نہیں میرے پروردگار 

 تو رب العالمین نے فرمایا :

 *جب اسکے اندر سات خصلتیں جمع ہوں :*
 
💫 *ورع* 
(تقوی کی بلند ترین حالت ) کہ جو اسے حرام کاموں سے روکے، 
سکوت کہ جو اسے فضول باتوں سے محفوظ رکھے۔

 💫 *خوف(خدا)* کہ جو ہر روز اسکا گریہ بڑھائے۔

  💫 *حیاء* کہ جو اسے تنہائی و خلوت میں مجھ سے شرم دلائے ( چونکہ انسان عام طور پر تنہائی میں زیادہ گناہ کی طرف مائل ہوتا ہے حالانکہ خدا اسکے پاس ہوتا ہے اسکی حیاء نہیں کرتا)، 

💫 *ضرورت کے مطابق کھائے* (کہ اسکی جان بچی رہے) ،

 *💫 دنیا کو دشمن سمجھے* کیونکہ میں دنیا کو پسند نہیں کرتا ( مطلب دنیا سے وابستگی و محبت پیدا نہ کرے) ،

💫 *آخرت سے محبت کرے* کیونکہ مجھے آخرت پسند ہے۔


 *اے احمد* ؛
💫 ایسا نہیں ہے کہ جو کہے میں اللہ سے محبت کرتا ہوں اور وہ واقعا مجھ سے محبت کرتا ہے۔مگر یہ کہ: 

زندہ رہنے کی حد تک فقط کھائے ، 

سادہ بغیر فیشن کے لباس پہنے ،

💫 *سجدوں میں سوئے(* اتنے طولانی سجدے کہ تھک کر سو جانے والی حالت پیدا ہو)
 طولانی قیام کرے،

💫 اپنے عاقلانہ سکوت کو ہمیشہ قائم رکھے ، 

💫بہت (میرے لیے) گریہ کرے ،
 بہت کم ھنسے، 

💫 خواھشات نفسانی کی مخالفت کرے ،
 اور مسجد کو اپنا گھر سمجھے۔۔۔

سعدیہ شہباز


*حدیث شریف معراج*
*حصہ 21*
*👈آخری حصہ*

ترجمہ: *استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب 🌹* 

*عالمی مرکز مہدویت قم*🌏


اے احمد ؛ ایسا نہیں ہے کہ جو کہے میں اللہ سے محبت کرتا ہوں اور وہ واقعا مجھ سے محبت کرتا ہے۔مگر یہ کہ: 
زندہ رہنے کی حد تک فقط کھائے ،سادہ بغیر فیشن کے لباس پہنے ،

 سجدوں میں سوئے( اتنے طولانی سجدے کہ تھک کر سو جانے والی حالت پیدا ہو)

 طولانی قیام کرے،

 اپنے عاقلانہ سکوت کو ہمیشہ قائم رکھے ، 

بہت (میرے لیے) گریہ کرے ،
 بہت کم ہنسے، 

خواھشات نفسانی کی مخالفت کرے ،

 اور مسجد کو اپنا گھر سمجھے۔۔۔


علم کو اپنا ہمدم اور زہد کو اپنا ہمنشیں جانے، علماء سے محبت  کرے اور محتاجوں کا اپنا دوست و ہمراہی بنائے، میری رضایت کی تلاش میں رہے اور میری ناراضگی سے بچتا رہے، مخلوق سے زیادہ دوری اختیار کرے (مطلب اہل دنیا کے تماشوں اور فضولیات سے) اور گناہوں سے شدت سے فرار ہوتا رہے، میری کثرت سے یاد میں رہے اور ہمیشہ تسبیح و تنزیہ (حمد و ثنا پروردگار) میں مشغول رہے،وعدے کا سچا اور عہد میں وفادار ہو ،اسکا دل پاک اور غذا پاکیزہ ہو، واجب کو انجام دینے میں سنجیدہ اور کوشش کرنے والا ہو ، میرے پاس جو اجر ہے اسکی طرف رغبت کرے ، میرے عذاب سے خوف کھانے والا اور میرے دوستوں کا ہمنشیں و ہمدم ہو۔


اے احمد ؛ اگر کوئی بندہ آسمانی و زمینی مخلوقات کی جتنی نماز پڑھے، اور آسمان و زمین میں رہنے والوں کی مقدار کے مطابق روزے رکھے، فرشتوں کی مانند غذا سے دور رہے ، عریاں لوگوں کی طرح لباس پہنے (یعنی لباس سادا اور نہایت معمولی پہنے) اگر میں اسکے دل میں دنیا کی محبت یا شہرت کی چاہت ، ریاست و حکومت کے خیالات ، یا دنیا کے مزوں و مٹھاس اور زیور و زینت کی محبت کا ذرہ بھی پاؤں گا تو اسے اپنا ہمسایہ ( یعنی اپنی قربت) بننے کے حق سے محروم کروں گا، اسکے دل کو تاریک کروں گا تاکہ مجھے بھول جائے،اسے اپنی معرفت کی شیرینی نہیں چکھنے دوں گا،

😭😭

 اے احمد تجھ پر میرا درود و سلام ہو ، عالمین کے پروردگار کی حمدو ثنا ہو ۔
سعدیہ شہباز

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(Ist pdf) 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت (استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب)

دروس عقائد کا امتحان

کتاب غیبت نعمانی کے امتحان کے سوالات اور ان کے جوابات