کورس ون پہلی پانچ PDFs امتحان کے سوالات اور ان کے جوابات
کورس ون پہلی پانچ PDFs حل شدہ سوالات
کورس ون پہلی پانچ PDFs حل شدہ سوالات
# *کورس ون* (پہلے پانچ کتابچے)
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩
یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻
سوالات امتحان
کوئی سے چار سوال حل کریں
1: عصر ظہور تک پہنچنے کے لیے چار اہم راستے کیا ہیں مختصر بیان کریں
2: اہلسنت کے کسی ایک عالم کا امام مہدی عج کے بارے نظریہ بیان کریں
جواب
موضوع اھل سنت کا عقیدہ
🟦امام مھدی عج کا ظہور بعنوان منجی عالم عالمگیر مصلح تمام ملتیں و تمام ادیان مولا عج کے منتظر
🔆 تمام مسلمان متفق
🔆شیعہ سنی میں اہم ترین اشتراک مہدویت
🔆امام عج کے حوالے سے جو بشارتیں ہیں وہ عصر رسالت مآب سے چلی آرہی ہیں
🔆شعیہ سنی کتابوں میں مولا کے ظہور پر بہت ساری روایات موجود
🔆 اہلسنت کے بزرگ علماء کی موضوع امام مھدی عج پر نگاہ ⁉️
💠ان کے ایک اہم عالم سویدی اپنی کتاب السبائک الذھب، آیت اللہ صافی گلپایگانی نے امامت و مہدویت میں ان کے اس قول کو نقل کیا
♦️کہتے ہیں
جس چیز پر علمائے اہلسنت کا اتفاق ہے وہ یہ ہے کہ مہدی عج وہی ہیں کہ جو آخرالزماں میں قیام کریں گےاور زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے اور امام مہدی عج اور ان کے ظہور کے بارے میں روایات بہت زیادہ ہیں
💠اہلسنت کے عالم ابن حجر ہیثمی وہ یہ نقل کرتے ہیں اور ان کی اس بات کو اہلسنت کے ایک اور عالم متقی ہندی نے اپنی کتاب البرھان فی علامات مھدی فی آخر الزمان میں نقل کیا
♦️ابن حجر کہتے ہیں کہ امام مھدی منتظر پر عقیدہ صحیح احادیث کی بنا پر لازمی ہے
💠کہتے ہیں کہ انہی کے زمانے میں حضرت عیسی ع اور دجال بھی ظاہر ہوں گےاور جب بھی المھدی بطور مطلق ذکر ہو تو اس سے مراد آپ ہیں یعنی امام مھدی
🔆اہلسنت کی ایک تاریخی اور مشہور شخصیت ابن خلدون (گرچہ وہ بعض احادیث مہدوی کا انکار بھی کرتے ہیں) کہتے ہیں
تمام مسلمانوں میں اور ہر دور میں یہ مشہور رہا ہے کہ یقینا آخرالزماں میں خانوادہ نبوت میں سے ایک فرد ظہور کرے گاجو دین کی نصرت کرے گا عدل کو وسعت دے گا اور مسلمان اس کی پیروی کریں گے اور وہ فرد تمام اسلامی ممالک پر حاکم ہو جائے گا اور اس کا نام مہدی ہوگا
◀️یہ عبارت ابن خلدون کی کتاب مقدمہ ابن خلدون کے اندر موجود ہے
🔆ان کے ایک مشہور عالم ابن ابی الحدید لکھتے ہیں
تمام اسلامی فرقوں کے درمیان یہ متفقہ بات ہے اور اس پر یقین ہے کہ دنیا کی عمر یہ احکام اور یہ جو ہماری تکالیف شرعیہ یعنی شرعی فرائض کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے اور تب ختم ہوں گے جب مہدی عج ظہور کریں گے
💠مہدویت کا انکار ایسا ہے گویا رسول اللہ ص کی تمام احادیث کا انکار
♦️اہلسنت کی احادیث کے اندر امام مہدی عج کو جن عناوین کے ساتھ یاد کیا
◀️ آخرالزماں کا خلیفہ
◀️وہ امیر جس کے آنے سے زمین سے فتنے ختم ہو جائیں گے
◀️زمین کا مالک و بادشاہ
◀️انسانوں کا بادشاہ
◀️لوگوں کا امام
◀️ عرب کا حاکم
◀️میری امت کا ولی و سرپرست
◀️مشرق اور مغرب کا سلطان
یہ القابات اہلسنت کی احادیث میں پیغمبر ص سے نقل ہوئے
💠 مشترک احادیث
◀️مہدی عج ہم اہلبیت میں سے ہیں
◀️اللہ تعالی ان کے امر کو ایک رات میں درست کر دے گا
◀️ وہ ظہور کریں گے اور تمام امور درست ہو جائیں گے
البتہ یہاں ایک رات سے مراد یہ ہے کہ چونکہ ظہور کی تیاری ہوئی ہوگی اور ناصرین تیار ہونگے اور فقط پیشوا اور رہبر کا انتظار ہے جب وہ ظہور فرمائیں گے تو ناصرین کام شروع کر دیں گے
♦️ اہلسنت کے ایک مشہور عالم ابی الفضل عبد اللہ بن محمد ادریسی انہوں نے کتاب لکھی ہے المہدی المنتظر اور انہوں نے وہاں تمام روایات جمع کی ہیں یہ روایت وہاں سے نقل کی گئی
🔆 ان کے ایک اور عالم متقی ہندی نے اپنی کتاب البرھان فی علامات مھدی آخر الزمان میں ایک روایت نقل کی
♦️رسول اللہ ص
◀️ مہدی میرے اہلبیت سے ظہور کریں گے اور ان کا نام میرے نام جیسا اور ان کا اخلاق اور سیرت میرے اخلاق و سیرت جیسی زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوگی
♦️ینابیع المودہ جناب قندوزی حنفی کی کتاب
رسول اللہ ص
مہدی عج میرے خاندان سے ہیں اور میری بیٹی فاطمہ کی نسل سے ہیں
مہدی عج میرے بیٹے حسین کی نسل سے ظہور کریں گے
💠یہ روایت ینابیع میں بھی ہے اور مقدس شافی کی کتاب عقد الدر میں بھی ہے
💠 اہلسنت کے مشہور عالم جناب جلال الدین سیوطی نے ایک کتابچہ لکھا نزول عیسی ابن مریم آخر الزماں
♦️بیان کرتے ہیں
جب مہدی عج ظاہر ہوں گے حضرت عیسی ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
روایت نقل کرتے ہیں
♦️پیغمبر فرماتے ہیں
منّا الذی یصلی عیسی بن مریم خلفہ
وہ مہدی ہم میں سے ہے کہ جس کے پیچھے عیسی ابن مریم نماز کی اقتدا کریں گے
💠پیغمبر ص کی یہ روایت بھی اہلسنت کی کتابوں میں موجود ہے
♦️ومن کذب بالمہدی فقد کفر
جو مہدی کا انکار کرے گویا اس نے کفر کیا
💠 ینابیع المودہ
♦️پیغمبر خدا ص
🔆یکونو فی امتی خلیفہ۔۔۔
میری امت میں ایسا خلیفہ آئے گا جو لوگوں کو بہت وسعت سے مال بخشے گا اور پھر اس کا حساب بھی نہیں لے
فرمایا
♦️وہ زمین سے خزانے نکالے گا اور لوگوں میں مال کو تقسیم کرے گا
◀️یہ روایت بھی ینابیع المودہ میں ہے اور اہلسنت کی ایک مشہور کتاب الفتن والملاحم جو نعیم بن حماد نے لکھی ہے اس میں بھی موجود ہے
🔆 پیغمبر ص
♦️یبذل المال و اشتد علی العمال و یرحم المساکین
لوگوں میں مال بخشے گا لیکن اپنی حکومت کے کارکنوں پر سختی کریں گے تاکہ لوگوں کو انصاف ملے اور مسکینوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں گے
🔆 ینابیع المودہ میں ایک اور اہم روایت
پیغمبر اکرم ص
♦️یحی اللہ بالقایم۔۔
اللہ تعالی زمین کو قائم عج کے وسیلے سے زندہ کرے گا اور ان کا لوگوں سے طرز عمل عادلانہ ہوگا اور زمین عدل کی وجہ سے زندہ ہوگی حالانکہ وہ اس سے پہلے ظلم کی وجہ سے مردہ ہوچکی تھی
🔆یرضی الخلافتہ ساکن السماء و ساکن الارض
مہدی عج کی خلافت پر زمین اور آسمان پر رہنے والے راضی ہوں گے
🔆 مقدس شافعی عقد الدر میں
پیغمبر ص
مہدی میری امت میں ظہور کریں گے اور اللہ تعالی لوگوں کی فریاد رسی کے لیے ان کو معبوث کرے گا اور ان کے زمانے میں میری امت نعمتوں سے بھرجائے گی حتی کہ حیوانات کہ جن کا گوشت لوگ کھاتے ہیں وہ زیادہ ہوجائیں گے اور زمین سے نباتات زیادہ ہو جائیں گی
🔆 اہلسنت کے عالم ابن الفضل ادریسی اپنی کتاب المہدی المنتظر میں
♦️پیغمبر ص
ینادی منادی الی السماء۔۔۔
آسمان سے ایک منادی ندا دے گا
الی ان الصفوہ اللہ فی خلقہ۔۔۔
خبردار توجہ کریں کہ اللہ کا منتخب شدہ شخص مہدی ہے
پس اس کے فرمان کی طرف توجہ کریں اور ان کے فرمان کی اطاعت کریں
◀️اہلسنت کا امام مہدی کے حوالے سے ایک محکم عقیدہ ہے اور جو روایات ان کی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں ہماری کتابوں میں نقل ہونے والی روایات جیسی ہیں
💠 اہلسنت کے عالم جناب شبراوی شافعی اپنی کتاب میں
◀️ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی موعود کہ جن کا ذکر روایات میں ہے اور وہ امام حسن عسکری کے فرزند ہیں اور وہ آخرالزماں میں ظہور کریں گے لیکن ہمارے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ یہ ابھی پیدا نہیں ہوئے اور یہ پیدا ہوں گے اور بڑے ہوں گے اور یہ اہلبیت رسول ص کے اشراف میں سے ہیں
◀️ابن ابی الحدید نہج البلاغہ کی شرح میں
ہمارے اکثر محدثین کا یہ عقیدہ ہے کہ مہدی عج حضرت فاطمہ س کی نسل سے ہیں اور ان کا انکار نہیں کرتے اور ان کا اعتراف بھی کرتے ہیں فقط فرق یہ ہے کہ ہمارے عقیدے میں ابھی وہ پیدا نہیں ہوئے
❗اہلسنت موجودہ دور میں کسی مہدی کے قائل نہیں ہیں
💠جو روایات ان کی کتابوں میں ہیں
❗ امام مہدی ع پیغمبر ص کی عترت سے ہیں
❗بی بی فاطمہ ع کی نسل سے ہیں
❗امام حسین ع کی نسل سے ہیں
❗ امام مہدیع زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے
❗وہ خلیفہ ہیں
❗رہبر ہیں
❗بارہ اماموں میں سے بارہویں ہیں جن کی بشارت پیغمبر ص نے اپنی امت کو دی تھی
❗ اثنا عشر والی روایت ان کی کتابوں میں موجود ہے
♦️مسند احمد
♦️صحیح بخاری
♦️صحیح مسلم
♦️سنن ابن داود
میں موجود ہے
❗ امام بارہ ہیں جن میں بارہویں امام مہدی عج ہیں
❗امام مہدی عج جب آئیں گے تو دنیا کے تمام شہروں اور ممالک پر حاکم ہو جائیں گے اور ان کے لشکر کفر کو شکست دیں گے
❗ دین اسلام توحید پروردگار امام مہدی عج کے ذریعے پوری دنیا پر چھا جائے گی
❗دنیا میں کوئی شخص ایسا نہ ہوگا مگر یہ کہ جو خدا کی توحید کا قائل ہوگا
❗ امام مہدی عج کے زمانے میں لوگ اتنی نعمات اور سعادتوں میں خود کو محسوس کریں گے کہ جس کی مثل کسی دور میں بھی نہ تھی
❗پیغمبر ص کے ہم نام اور ہم کنیت ہیں اور لوگوں کو پیغمبر کی سنت اور شریعت کی اور ان کی امت کی طرف پلٹائیں گے
❗ کتاب اور سنت رسول ص کو زندہ کریں گے عیسی ابن مریم ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
❗ان کے علماء یہ کہتے ہیں کہ امام مہدی عج کے حوالےسے ساری روایات متواتر ہیں
❗احادیث دو قسم کی ہوتی ہیں
◀️ ایک خبر واحد یعنی اتنی روایات نہ ہوں کہ یقین آجائے
◀️روایات متواتر جو ہر دور میں اتنے راویوں نے نقل کیا ہو کہ یقین آجائے
پس یہ روایات مہدویت متواتر یا مستفیظ ہیں قرائین ہیں یعنی ہم مطمئن ہیں کہ امام مہدی ع اہل بیت رسول ص میں سے ہیں
♦️اہلسنت کے علما کہتے ہیں کہ امام مہدی عج اہلبیت رسول ص میں سے ہیں اور وہ سات سال دنیا پر حکومت کریں گے
🔆امام صادق ع
یہ سات سال تمھارے ستر سال کے برابر ہوں گے
◀️ امام مھدی ع سات سال حکومت کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے اور عیسی ع ان کی نصرت کے لئے ظاہر ہوں گے امام مہدی عج اس امت کے پیشوا اور امام ہیں اور عیسی ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
یہ عبارت اہلسنت کے بڑے عالم عبدالعلیم عبدالعظیم البستوی کی کتاب المہدی المنتظر سے لی گئی ہے
و قد تواتر الاخبار و استفاذ امر رسول اللہ بذکر المھدی التماس دعا
3: فرقہ زیدیہ پر نوٹ لکھیں
💠فرقہ زیدیہ
زید بن امام زین العابدین ع کی امامت کے پھر محمد بن عبداللہ تک سلسلہ چلا
جارودیہ کا عقیدہ یہ ہے کہ محمد بن عبداللہ ژندہ ہیں قیام کریں گے زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے
ان کا نام رسول خدا ص اور والد کا نام عبداللہ اسطرح انکی امامت کے
قائل ہوگئے
4:عصر ظہور میں امام مہدی کی جہادی سیرت کیا ہے بیان کریں
جواب
عصر ظہور میں امام مہدی کی جہادی سیرت
🟦ظہور کے بعد امام عج لوگوں کی ہدایت کی طرف رہنمائی کریں گے
❗حق کی جانب متوجہ کریں گے
❗عدل و روحانیت کی طرف دعوت دیں گے
❗تزکیہ نفس کی طرف دعوت دیں گے
❗تقوی کی جانب دعوت
💠بہت سے وہ لوگ بھی جو خطاکار ہوں گے نیک زندگی اختیار کرلیں گے
💠بہت سے باطل پسند امام کے مقابل آئیں گے اور ان سے جنگ کریں گے
⁉️نتیجہ
♦️دنیا میں دو گروہ بن جائیں گے
❗ امام عج اور ان کا لشکر یعنی انصار امام عج
❗مقابل امام عج کے دشمن یعنی باطل گروہ
💠 امام عج کی سیرت
🔅لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖؕ
کے ذیل میں
♦️امام صادق ع کا فرمان
تفسیر فرات کوفی اور بحارانوالار اور بصائر الدرجات میں
فی ھذا الیوم ھو المھدی
نحن علی منھاج رسول اللہ
حتی یاذن اللہ فی اطھار دینه بسیفو ندالناس الیه
فنظربه إليه .....
یہ سب امام مہدی کے ہاتھ ہوگا
ہم سب اہل بیت رسول اللہ کی سیرت پر ہیں
ہم حق کی دعوت دیتے ہیں لیکن خدا نے ہمیں اجازت دی ہے کہ اس کے دین کے غلبے کے لئے تلوار کو نکالیں اور لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیں اور ہم نے وہی کام کیا ہے جو شروع میں رسولا اللہ نے کیا
🔅(یعنی پہلے اپنے کردار سے لوگوں کو دعوت دی لیکن جن کو فتنہ فساد کی عادت تھی تو ان کو اور ان کے انصار کو اذیت دی پھر اس کے بعد رسول خدا ص نے تلوار اٹھائی)
🔅امام عج بھی یہی کریں گے
♦️امام صادق ع
لا تذھب الدنیا حتی منادی ینادی۔۔۔۔۔۔
یہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک منادی ندا دے گا کہ اے اہل حق ایک جگہ جمع ہو جائیں گے
پھر دوسری ندا آئے گی
اے اہل باطل تم بھی ایک جگہ اکٹھے ہو جاؤ
💠روایت غیبت نعمانی اور بحارانوالار میں بھی
♦️امام کاظم ع
شیخ صدوق نے کمال الدین میں
ثم لا یذالو یقتلوا اعداء اللہ
پھر امام اور ان کے ساتھی اس قدر دشمنان خدا کو قتل کریں گے کہ اللہ راضی ہوجاے گا
⁉️مدت جنگ
♦️امام صادق ع
غیبت نعمانی میں
مہدی زہرا عج آٹھ مہینے تک تلوار اپنے کاندھوں پر رکھیں گے
یہاں تلوار سے مراد اسلحہ ہے کیونکہ جن زمانے میں امام نے یہ فرمان جاری کیا اس وقت تلوار نشانہ غضب و شجاعت تھا
امام زمانہ عج کے زمانے کا اسلحہ ان کے پاس ہوگا یعنی جدید اسلحہ نہ کہ تلوار جو قدیم زمانے کا اسلحہ تھا
♦️ امیرالمومنین ع
بابی ابن خیر ۔۔۔۔۔۔
میرا باپ فدا ہو سب سے بہترین کنیز کے بیٹے پر کہ جو ظالموں کو ذلیل و خوار کرے گا ان کے ساتھ تلوار سے مقابلہ کرے گا
♦️ولَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ
♦️امام صادق ع
الادنی اولی السعر و الاکبرالمھدی بالسیف
یہاں نزدیک ترین عذاب مہنگائی ہے عذاب اکبر مہدی کا شمشیر کے ساتھ قیام ہے
5: القائم بالسیف سے کیا مراد ہے
جواب
القائم بالسیف سے کیا مراد
🟦آیا امام کی حکومت طاقت کے زور ہے ہوگی❗❗
🔆امام عج کی حکومت دراصل دلوں پر ہوگی نہ کہ طاقت و زور کی بنیاد پر..
🔹امام عج سلطان قلوب ہیں
🔹لوگ امام کے سامنے تسلیم ہوں گے اسکی وجہ سیرت بھی ہے
🔹 روایات
القائم بالسیف
یعنی تلوار کے ذریعے قیام
💠یعنی آپ قیام فرمائیں گے جب کہ اس پہلے کسی امام عج نے ملسح قیام نہیں فرمایا
💠وہ ہر صورت میں حکومت الہی کو برپا کریں گے
🔆جناب محمد حکیمی کی کتاب عصر زندگی
🔅امام کے عزم کی طرف اشارہ ہے امام عج اپنے پروگرام میں کسی کے ساتھ مصالحت نہیں کریں گے
🔅روایات بتاتی ہیں
حدود الہی کے اجراء میں ظالموں کے ساتھ جنگ میں الہی تصمیم رکھتے ہیں کوئی چشم پوشی نہیں ہے ہر ظالم کو سزا دیں گے
♦️امیرالمومنین ع کے فرمان کے مطابق
🔹الصاحب السیف
🔹صادق الوعد
♦️امام صادق ع
ہم سب قائم ہیں امر خدا کو قائم کرنے والے ہیں یہاں تک کہ وہ قائم آےجو شمشیر کا مالک ہے پھر وہ نئے دستور کے ساتھ آے گا وہ ستمگروں کی ناک رگڑے گا
🔆حسن بن ہارون امام بن صادق ع سے
معلی بن خنیس کے سوال کے جواب میں
یسیرو القائم اذا قام بخلاف سیره امیرالمومنین ع ؟؟
فرمایا
و ذلک ۔۔۔۔علیھم من بعدہ ۔۔۔۔۔۔ من بعدہ احدا ابدا
ہاں کیونکہ امیرالمومنین ع نے محبت سے کام لیا
لیکن قائم مسلح قیام کریں گے
♦️امام سجاد ع
فی القائم سنة من سبعه انبیاء
ہمارے قائم میں سات پیغمبروں کی سنت ہے
سنت پیغمبر جنگ کرنا ہے لیکن یہ کامل تر ہوگی
پیغمبر ص نے مصالحت بھی فرمائی جیسے صلح حدیبیہ
مگر
♦️امام صادق ع
ایہ قرآن
من العذاب الادنی دون عذاب الاکبر ۔۔۔۔
ایک عذاب نزدیک ہے اور ایک عذاب بڑا ہے ہم دونوں کا مزا چکھائیں گے
امام صادق ع
عذاب ادنی بیماریاں قحط خشک سالی
عذاب اکبر خروج قائم
دشمنان اسلام کے لئے
🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️
شہر بانو 🎤🎤
پہلی پی ڈی ایف: 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت
دوسری ڈی ایف: 👈 امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف ایک نظر میں میں
تیسری پی ڈی ایف: 👈 ولادت سے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت تک
چوتھی پی پی ڈی ایف: 👈 امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف قرآن و حدیث کی روشنی میں
پانچویں پی ڈی اف: 👈 امام مہدی علیہ اسلام اہل سنت اور دیگر مزاہب کی نظر میں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں