سوالات مہدویت کورس ون اینڈ ٹو
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
# *کورس ون* (پہلے پانچ کتابچے)
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🚩
یا علی علیہ السلام مدد🙏🏻🙏🏻🙏🏻
سوالات امتحان
کوئی سے چار سوال حل کریں
1: عصر ظہور تک پہنچنے کے لیے چار اہم راستے کیا ہیں مختصر بیان کریں
2: اہلسنت کے کسی ایک عالم کا امام مہدی عج کے بارے نظریہ بیان کریں
جواب
موضوع اھل سنت کا عقیدہ
🟦امام مھدی عج کا ظہور بعنوان منجی عالم عالمگیر مصلح تمام ملتیں و تمام ادیان مولا عج کے منتظر
🔆 تمام مسلمان متفق
🔆شیعہ سنی میں اہم ترین اشتراک مہدویت
🔆امام عج کے حوالے سے جو بشارتیں ہیں وہ عصر رسالت مآب سے چلی آرہی ہیں
🔆شعیہ سنی کتابوں میں مولا کے ظہور پر بہت ساری روایات موجود
🔆 اہلسنت کے بزرگ علماء کی موضوع امام مھدی عج پر نگاہ ⁉️
💠ان کے ایک اہم عالم سویدی اپنی کتاب السبائک الذھب، آیت اللہ صافی گلپایگانی نے امامت و مہدویت میں ان کے اس قول کو نقل کیا
♦️کہتے ہیں
جس چیز پر علمائے اہلسنت کا اتفاق ہے وہ یہ ہے کہ مہدی عج وہی ہیں کہ جو آخرالزماں میں قیام کریں گےاور زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے اور امام مہدی عج اور ان کے ظہور کے بارے میں روایات بہت زیادہ ہیں
💠اہلسنت کے عالم ابن حجر ہیثمی وہ یہ نقل کرتے ہیں اور ان کی اس بات کو اہلسنت کے ایک اور عالم متقی ہندی نے اپنی کتاب البرھان فی علامات مھدی فی آخر الزمان میں نقل کیا
♦️ابن حجر کہتے ہیں کہ امام مھدی منتظر پر عقیدہ صحیح احادیث کی بنا پر لازمی ہے
💠کہتے ہیں کہ انہی کے زمانے میں حضرت عیسی ع اور دجال بھی ظاہر ہوں گےاور جب بھی المھدی بطور مطلق ذکر ہو تو اس سے مراد آپ ہیں یعنی امام مھدی
🔆اہلسنت کی ایک تاریخی اور مشہور شخصیت ابن خلدون (گرچہ وہ بعض احادیث مہدوی کا انکار بھی کرتے ہیں) کہتے ہیں
تمام مسلمانوں میں اور ہر دور میں یہ مشہور رہا ہے کہ یقینا آخرالزماں میں خانوادہ نبوت میں سے ایک فرد ظہور کرے گاجو دین کی نصرت کرے گا عدل کو وسعت دے گا اور مسلمان اس کی پیروی کریں گے اور وہ فرد تمام اسلامی ممالک پر حاکم ہو جائے گا اور اس کا نام مہدی ہوگا
◀️یہ عبارت ابن خلدون کی کتاب مقدمہ ابن خلدون کے اندر موجود ہے
🔆ان کے ایک مشہور عالم ابن ابی الحدید لکھتے ہیں
تمام اسلامی فرقوں کے درمیان یہ متفقہ بات ہے اور اس پر یقین ہے کہ دنیا کی عمر یہ احکام اور یہ جو ہماری تکالیف شرعیہ یعنی شرعی فرائض کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے اور تب ختم ہوں گے جب مہدی عج ظہور کریں گے
💠مہدویت کا انکار ایسا ہے گویا رسول اللہ ص کی تمام احادیث کا انکار
♦️اہلسنت کی احادیث کے اندر امام مہدی عج کو جن عناوین کے ساتھ یاد کیا
◀️ آخرالزماں کا خلیفہ
◀️وہ امیر جس کے آنے سے زمین سے فتنے ختم ہو جائیں گے
◀️زمین کا مالک و بادشاہ
◀️انسانوں کا بادشاہ
◀️لوگوں کا امام
◀️ عرب کا حاکم
◀️میری امت کا ولی و سرپرست
◀️مشرق اور مغرب کا سلطان
یہ القابات اہلسنت کی احادیث میں پیغمبر ص سے نقل ہوئے
💠 مشترک احادیث
◀️مہدی عج ہم اہلبیت میں سے ہیں
◀️اللہ تعالی ان کے امر کو ایک رات میں درست کر دے گا
◀️ وہ ظہور کریں گے اور تمام امور درست ہو جائیں گے
البتہ یہاں ایک رات سے مراد یہ ہے کہ چونکہ ظہور کی تیاری ہوئی ہوگی اور ناصرین تیار ہونگے اور فقط پیشوا اور رہبر کا انتظار ہے جب وہ ظہور فرمائیں گے تو ناصرین کام شروع کر دیں گے
♦️ اہلسنت کے ایک مشہور عالم ابی الفضل عبد اللہ بن محمد ادریسی انہوں نے کتاب لکھی ہے المہدی المنتظر اور انہوں نے وہاں تمام روایات جمع کی ہیں یہ روایت وہاں سے نقل کی گئی
🔆 ان کے ایک اور عالم متقی ہندی نے اپنی کتاب البرھان فی علامات مھدی آخر الزمان میں ایک روایت نقل کی
♦️رسول اللہ ص
◀️ مہدی میرے اہلبیت سے ظہور کریں گے اور ان کا نام میرے نام جیسا اور ان کا اخلاق اور سیرت میرے اخلاق و سیرت جیسی زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوگی
♦️ینابیع المودہ جناب قندوزی حنفی کی کتاب
رسول اللہ ص
مہدی عج میرے خاندان سے ہیں اور میری بیٹی فاطمہ کی نسل سے ہیں
مہدی عج میرے بیٹے حسین کی نسل سے ظہور کریں گے
💠یہ روایت ینابیع میں بھی ہے اور مقدس شافی کی کتاب عقد الدر میں بھی ہے
💠 اہلسنت کے مشہور عالم جناب جلال الدین سیوطی نے ایک کتابچہ لکھا نزول عیسی ابن مریم آخر الزماں
♦️بیان کرتے ہیں
جب مہدی عج ظاہر ہوں گے حضرت عیسی ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
روایت نقل کرتے ہیں
♦️پیغمبر فرماتے ہیں
منّا الذی یصلی عیسی بن مریم خلفہ
وہ مہدی ہم میں سے ہے کہ جس کے پیچھے عیسی ابن مریم نماز کی اقتدا کریں گے
💠پیغمبر ص کی یہ روایت بھی اہلسنت کی کتابوں میں موجود ہے
♦️ومن کذب بالمہدی فقد کفر
جو مہدی کا انکار کرے گویا اس نے کفر کیا
💠 ینابیع المودہ
♦️پیغمبر خدا ص
🔆یکونو فی امتی خلیفہ۔۔۔
میری امت میں ایسا خلیفہ آئے گا جو لوگوں کو بہت وسعت سے مال بخشے گا اور پھر اس کا حساب بھی نہیں لے
فرمایا
♦️وہ زمین سے خزانے نکالے گا اور لوگوں میں مال کو تقسیم کرے گا
◀️یہ روایت بھی ینابیع المودہ میں ہے اور اہلسنت کی ایک مشہور کتاب الفتن والملاحم جو نعیم بن حماد نے لکھی ہے اس میں بھی موجود ہے
🔆 پیغمبر ص
♦️یبذل المال و اشتد علی العمال و یرحم المساکین
لوگوں میں مال بخشے گا لیکن اپنی حکومت کے کارکنوں پر سختی کریں گے تاکہ لوگوں کو انصاف ملے اور مسکینوں کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں گے
🔆 ینابیع المودہ میں ایک اور اہم روایت
پیغمبر اکرم ص
♦️یحی اللہ بالقایم۔۔
اللہ تعالی زمین کو قائم عج کے وسیلے سے زندہ کرے گا اور ان کا لوگوں سے طرز عمل عادلانہ ہوگا اور زمین عدل کی وجہ سے زندہ ہوگی حالانکہ وہ اس سے پہلے ظلم کی وجہ سے مردہ ہوچکی تھی
🔆یرضی الخلافتہ ساکن السماء و ساکن الارض
مہدی عج کی خلافت پر زمین اور آسمان پر رہنے والے راضی ہوں گے
🔆 مقدس شافعی عقد الدر میں
پیغمبر ص
مہدی میری امت میں ظہور کریں گے اور اللہ تعالی لوگوں کی فریاد رسی کے لیے ان کو معبوث کرے گا اور ان کے زمانے میں میری امت نعمتوں سے بھرجائے گی حتی کہ حیوانات کہ جن کا گوشت لوگ کھاتے ہیں وہ زیادہ ہوجائیں گے اور زمین سے نباتات زیادہ ہو جائیں گی
🔆 اہلسنت کے عالم ابن الفضل ادریسی اپنی کتاب المہدی المنتظر میں
♦️پیغمبر ص
ینادی منادی الی السماء۔۔۔
آسمان سے ایک منادی ندا دے گا
الی ان الصفوہ اللہ فی خلقہ۔۔۔
خبردار توجہ کریں کہ اللہ کا منتخب شدہ شخص مہدی ہے
پس اس کے فرمان کی طرف توجہ کریں اور ان کے فرمان کی اطاعت کریں
◀️اہلسنت کا امام مہدی کے حوالے سے ایک محکم عقیدہ ہے اور جو روایات ان کی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں ہماری کتابوں میں نقل ہونے والی روایات جیسی ہیں
💠 اہلسنت کے عالم جناب شبراوی شافعی اپنی کتاب میں
◀️ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی موعود کہ جن کا ذکر روایات میں ہے اور وہ امام حسن عسکری کے فرزند ہیں اور وہ آخرالزماں میں ظہور کریں گے لیکن ہمارے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ یہ ابھی پیدا نہیں ہوئے اور یہ پیدا ہوں گے اور بڑے ہوں گے اور یہ اہلبیت رسول ص کے اشراف میں سے ہیں
◀️ابن ابی الحدید نہج البلاغہ کی شرح میں
ہمارے اکثر محدثین کا یہ عقیدہ ہے کہ مہدی عج حضرت فاطمہ س کی نسل سے ہیں اور ان کا انکار نہیں کرتے اور ان کا اعتراف بھی کرتے ہیں فقط فرق یہ ہے کہ ہمارے عقیدے میں ابھی وہ پیدا نہیں ہوئے
❗اہلسنت موجودہ دور میں کسی مہدی کے قائل نہیں ہیں
💠جو روایات ان کی کتابوں میں ہیں
❗ امام مہدی ع پیغمبر ص کی عترت سے ہیں
❗بی بی فاطمہ ع کی نسل سے ہیں
❗امام حسین ع کی نسل سے ہیں
❗ امام مہدیع زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے
❗وہ خلیفہ ہیں
❗رہبر ہیں
❗بارہ اماموں میں سے بارہویں ہیں جن کی بشارت پیغمبر ص نے اپنی امت کو دی تھی
❗ اثنا عشر والی روایت ان کی کتابوں میں موجود ہے
♦️مسند احمد
♦️صحیح بخاری
♦️صحیح مسلم
♦️سنن ابن داود
میں موجود ہے
❗ امام بارہ ہیں جن میں بارہویں امام مہدی عج ہیں
❗امام مہدی عج جب آئیں گے تو دنیا کے تمام شہروں اور ممالک پر حاکم ہو جائیں گے اور ان کے لشکر کفر کو شکست دیں گے
❗ دین اسلام توحید پروردگار امام مہدی عج کے ذریعے پوری دنیا پر چھا جائے گی
❗دنیا میں کوئی شخص ایسا نہ ہوگا مگر یہ کہ جو خدا کی توحید کا قائل ہوگا
❗ امام مہدی عج کے زمانے میں لوگ اتنی نعمات اور سعادتوں میں خود کو محسوس کریں گے کہ جس کی مثل کسی دور میں بھی نہ تھی
❗پیغمبر ص کے ہم نام اور ہم کنیت ہیں اور لوگوں کو پیغمبر کی سنت اور شریعت کی اور ان کی امت کی طرف پلٹائیں گے
❗ کتاب اور سنت رسول ص کو زندہ کریں گے عیسی ابن مریم ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
❗ان کے علماء یہ کہتے ہیں کہ امام مہدی عج کے حوالےسے ساری روایات متواتر ہیں
❗احادیث دو قسم کی ہوتی ہیں
◀️ ایک خبر واحد یعنی اتنی روایات نہ ہوں کہ یقین آجائے
◀️روایات متواتر جو ہر دور میں اتنے راویوں نے نقل کیا ہو کہ یقین آجائے
پس یہ روایات مہدویت متواتر یا مستفیظ ہیں قرائین ہیں یعنی ہم مطمئن ہیں کہ امام مہدی ع اہل بیت رسول ص میں سے ہیں
♦️اہلسنت کے علما کہتے ہیں کہ امام مہدی عج اہلبیت رسول ص میں سے ہیں اور وہ سات سال دنیا پر حکومت کریں گے
🔆امام صادق ع
یہ سات سال تمھارے ستر سال کے برابر ہوں گے
◀️ امام مھدی ع سات سال حکومت کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے اور عیسی ع ان کی نصرت کے لئے ظاہر ہوں گے امام مہدی عج اس امت کے پیشوا اور امام ہیں اور عیسی ع ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے
یہ عبارت اہلسنت کے بڑے عالم عبدالعلیم عبدالعظیم البستوی کی کتاب المہدی المنتظر سے لی گئی ہے
و قد تواتر الاخبار و استفاذ امر رسول اللہ بذکر المھدی التماس دعا
3: فرقہ زیدیہ پر نوٹ لکھیں
💠فرقہ زیدیہ
زید بن امام زین العابدین ع کی امامت کے پھر محمد بن عبداللہ تک سلسلہ چلا
جارودیہ کا عقیدہ یہ ہے کہ محمد بن عبداللہ ژندہ ہیں قیام کریں گے زمین کو عدل و انصاف سے بھریں گے
ان کا نام رسول خدا ص اور والد کا نام عبداللہ اسطرح انکی امامت کے
قائل ہوگئے
4:عصر ظہور میں امام مہدی کی جہادی سیرت کیا ہے بیان کریں
جواب
عصر ظہور میں امام مہدی کی جہادی سیرت
🟦ظہور کے بعد امام عج لوگوں کی ہدایت کی طرف رہنمائی کریں گے
❗حق کی جانب متوجہ کریں گے
❗عدل و روحانیت کی طرف دعوت دیں گے
❗تزکیہ نفس کی طرف دعوت دیں گے
❗تقوی کی جانب دعوت
💠بہت سے وہ لوگ بھی جو خطاکار ہوں گے نیک زندگی اختیار کرلیں گے
💠بہت سے باطل پسند امام کے مقابل آئیں گے اور ان سے جنگ کریں گے
⁉️نتیجہ
♦️دنیا میں دو گروہ بن جائیں گے
❗ امام عج اور ان کا لشکر یعنی انصار امام عج
❗مقابل امام عج کے دشمن یعنی باطل گروہ
💠 امام عج کی سیرت
🔅لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖؕ
کے ذیل میں
♦️امام صادق ع کا فرمان
تفسیر فرات کوفی اور بحارانوالار اور بصائر الدرجات میں
فی ھذا الیوم ھو المھدی
نحن علی منھاج رسول اللہ
حتی یاذن اللہ فی اطھار دینه بسیفو ندالناس الیه
فنظربه إليه .....
یہ سب امام مہدی کے ہاتھ ہوگا
ہم سب اہل بیت رسول اللہ کی سیرت پر ہیں
ہم حق کی دعوت دیتے ہیں لیکن خدا نے ہمیں اجازت دی ہے کہ اس کے دین کے غلبے کے لئے تلوار کو نکالیں اور لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیں اور ہم نے وہی کام کیا ہے جو شروع میں رسولا اللہ نے کیا
🔅(یعنی پہلے اپنے کردار سے لوگوں کو دعوت دی لیکن جن کو فتنہ فساد کی عادت تھی تو ان کو اور ان کے انصار کو اذیت دی پھر اس کے بعد رسول خدا ص نے تلوار اٹھائی)
🔅امام عج بھی یہی کریں گے
♦️امام صادق ع
لا تذھب الدنیا حتی منادی ینادی۔۔۔۔۔۔
یہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک منادی ندا دے گا کہ اے اہل حق ایک جگہ جمع ہو جائیں گے
پھر دوسری ندا آئے گی
اے اہل باطل تم بھی ایک جگہ اکٹھے ہو جاؤ
💠روایت غیبت نعمانی اور بحارانوالار میں بھی
♦️امام کاظم ع
شیخ صدوق نے کمال الدین میں
ثم لا یذالو یقتلوا اعداء اللہ
پھر امام اور ان کے ساتھی اس قدر دشمنان خدا کو قتل کریں گے کہ اللہ راضی ہوجاے گا
⁉️مدت جنگ
♦️امام صادق ع
غیبت نعمانی میں
مہدی زہرا عج آٹھ مہینے تک تلوار اپنے کاندھوں پر رکھیں گے
یہاں تلوار سے مراد اسلحہ ہے کیونکہ جن زمانے میں امام نے یہ فرمان جاری کیا اس وقت تلوار نشانہ غضب و شجاعت تھا
امام زمانہ عج کے زمانے کا اسلحہ ان کے پاس ہوگا یعنی جدید اسلحہ نہ کہ تلوار جو قدیم زمانے کا اسلحہ تھا
♦️ امیرالمومنین ع
بابی ابن خیر ۔۔۔۔۔۔
میرا باپ فدا ہو سب سے بہترین کنیز کے بیٹے پر کہ جو ظالموں کو ذلیل و خوار کرے گا ان کے ساتھ تلوار سے مقابلہ کرے گا
♦️ولَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ
♦️امام صادق ع
الادنی اولی السعر و الاکبرالمھدی بالسیف
یہاں نزدیک ترین عذاب مہنگائی ہے عذاب اکبر مہدی کا شمشیر کے ساتھ قیام ہے
5: القائم بالسیف سے کیا مراد ہے
جواب
القائم بالسیف سے کیا مراد
🟦آیا امام کی حکومت طاقت کے زور ہے ہوگی❗❗
🔆امام عج کی حکومت دراصل دلوں پر ہوگی نہ کہ طاقت و زور کی بنیاد پر..
🔹امام عج سلطان قلوب ہیں
🔹لوگ امام کے سامنے تسلیم ہوں گے اسکی وجہ سیرت بھی ہے
🔹 روایات
القائم بالسیف
یعنی تلوار کے ذریعے قیام
💠یعنی آپ قیام فرمائیں گے جب کہ اس پہلے کسی امام عج نے ملسح قیام نہیں فرمایا
💠وہ ہر صورت میں حکومت الہی کو برپا کریں گے
🔆جناب محمد حکیمی کی کتاب عصر زندگی
🔅امام کے عزم کی طرف اشارہ ہے امام عج اپنے پروگرام میں کسی کے ساتھ مصالحت نہیں کریں گے
🔅روایات بتاتی ہیں
حدود الہی کے اجراء میں ظالموں کے ساتھ جنگ میں الہی تصمیم رکھتے ہیں کوئی چشم پوشی نہیں ہے ہر ظالم کو سزا دیں گے
♦️امیرالمومنین ع کے فرمان کے مطابق
🔹الصاحب السیف
🔹صادق الوعد
♦️امام صادق ع
ہم سب قائم ہیں امر خدا کو قائم کرنے والے ہیں یہاں تک کہ وہ قائم آےجو شمشیر کا مالک ہے پھر وہ نئے دستور کے ساتھ آے گا وہ ستمگروں کی ناک رگڑے گا
🔆حسن بن ہارون امام بن صادق ع سے
معلی بن خنیس کے سوال کے جواب میں
یسیرو القائم اذا قام بخلاف سیره امیرالمومنین ع ؟؟
فرمایا
و ذلک ۔۔۔۔علیھم من بعدہ ۔۔۔۔۔۔ من بعدہ احدا ابدا
ہاں کیونکہ امیرالمومنین ع نے محبت سے کام لیا
لیکن قائم مسلح قیام کریں گے
♦️امام سجاد ع
فی القائم سنة من سبعه انبیاء
ہمارے قائم میں سات پیغمبروں کی سنت ہے
سنت پیغمبر جنگ کرنا ہے لیکن یہ کامل تر ہوگی
پیغمبر ص نے مصالحت بھی فرمائی جیسے صلح حدیبیہ
مگر
♦️امام صادق ع
ایہ قرآن
من العذاب الادنی دون عذاب الاکبر ۔۔۔۔
ایک عذاب نزدیک ہے اور ایک عذاب بڑا ہے ہم دونوں کا مزا چکھائیں گے
امام صادق ع
عذاب ادنی بیماریاں قحط خشک سالی
عذاب اکبر خروج قائم
دشمنان اسلام کے لئے
🚩 والسلام علیکم ورحمۃ اللہ.
التماس دعا ظہور وفلسطین 🤲🏻🙏😭 💔
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
🚩زیر سرپرستی امام زمانہ عج 🙏🏻🏕️
شہر بانو 🎤🎤
پہلی پی ڈی ایف: 👈 مہدویت پر بحث کی ضرورت
دوسری ڈی ایف: 👈 امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف ایک نظر میں میں
تیسری پی ڈی ایف: 👈 ولادت سے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت تک
چوتھی پی پی ڈی ایف: 👈 امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف قرآن و حدیث کی روشنی میں
پانچویں پی ڈی اف: 👈 امام مہدی علیہ اسلام اہل سنت اور دیگر مزاہب کی نظر میں
# *کورس ون*
*سوالات امتحان (پہلے پانچ کتابچے)*
👈 *کوئی سے پانچ سوال حل کریں:*
*1:مہدویت کی مباحث کو بیان کرنے کی ضرورت کے مختلف پہلوؤں کو واضح کریں؟*
*2:امام کی ولادت کے مخفی ہونے کی وجہ کو تفصیل سے بیان کریں*
*3:سعد بن عبداللہ کے جواب میں امام عج نے امام کے غیر انتخابی ہونے کی کیا دلیل دی؟*
*4:امام عسکری ع نے ابو الادیان کو اپنے بعد امام کی پہچان کی تین نشانیاں بیان کی انکی وضاحت کریں؟*
*5:سورہ ھود کی آیت : بقیۃ الله خیر لکم۔۔۔کےذیل میں روایات کی روشنی میں اسکا معنی بیان کریں؟*
*6:مہدویت پر کتابیں لکھنے والے دو علماء اہل سنت کا نام لکھیں*
# *کورس ٹو*
# *پہلی کتاب :مہدویت پر بحث کی ضرورت*
امتحان پہلا کتابچہ 14 صفحات
کوئی سے پانچ سوال حل کریں
1: امام حسین ع کے فرمان کی رو سے معرفت امام کیسے معرفت خدا ہے؟
2:نوٹ لکھیں قبولیت عمل کی شرط ، قبول ولایت ہے
3:اس حدیث کا ترجمہ کریں
فاذا رایتموہ فبایعوہ ولو حبوا علی البلح فانہ خلیفۃ اللہ المھدی
4: قرآن و عترتی کی چار شباھتیں بیان کریں
5:امام کی معرفت حاصل نہ ہونے کے اسباب کیا ہیں کسی ایک سبب کی تشریح کریں
6:امام سجاد ع نے ابوخالد کو جو نصیحت فرمائی اسکی تشریح کریں
اللھم عجل لولیک الفرج🌹
1: معرفت امام اسلام اور اعمال کی قبولیت کی شرط ہے بیان کریں
2:امام کی شناخت در واقع قرآن کے ہمراہی کی شناخت نوٹ لکھیں
3:معرفت حاصل نہ ہونے کی وجوہات کونسی ہیں کسی ایک کی تشریح کریں
4: وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ
اس آیت کا ترجمہ کریں اور بتائیں کہ اس سے ہمیں کیا درس مل رہا ہے
5:شیعہ فوٹوریزم کو مستشرقین کی نگاہ سے بیان کریں
6:ہانری کوربن اور ماربین کی نگاہ سے مفہوم انتظار کو واضح کریں
7: سماجی سطح پر عقیدہ مہدویت کے اثرات بیان کریں
8:موجودہ عالمی سیاسی صورتحال میں آج کے انسان کی ضرورت کیا ہے؟
9:فرقہ کیسانیہ اور زیدیہ پر نوٹ لکھیں
10:اسماعیلہ اور ناووسیہ پر نوٹ لکھیں
11: شیخیہ اور بہائیہ پر نوٹ لکھیں
12: قادیانیت پر نوٹ لکھیں
13: منکرین مہدویت کون ہیں اور انکے افکار و نیز اسکا رد بیان کریں
14: اسٹریٹجی انتظار کیا ہے تشریح کریں
15: اسٹریٹجی بنانے کے اصول کیا ہیں کسی ایک کی تشریح کریں
16:ہمارے دین نے مطلوبہ صورت کی کیا عکاسی کی ہے
17:عصر غیبت میں اجتماعی بلوغ کا معیار کیا ہے
18: آفات مہدویت کیا ہیں اور اسکا راہ حل بیان کریں
19:دشمنان مہدویت کی فعالیت اور ہمارا فریضہ بیان کریں
20:دعائے معرفت کو مکمل ترجمہ کے ساتھ بیان کریں اور بتائیں کیوں تین معرفتیں ضروری ہیں
🌹سوالات🌹
👈 کوئی سے چھ سوال حل کریں
1امام کی شناخت بعنوان قرآن کے ہمراہی کی شناخت نوٹ لکھیں
2:معرفت حاصل نہ ہونے کی وجوہات کونسی ہیں کسی ایک کی تشریح کریں
3: وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ
اس آیت کا ترجمہ کریں اور بتائیں کہ اس سے ہمیں کیا درس مل رہا ہے
4:ہانری کوربن اور ماربین کی نگاہ سے مفہوم انتظار کو واضح کریں
5:شیخیہ اور بہائیہ پر نوٹ لکھیں
6: اسٹریٹجی بنانے کے اصول کیا ہیں کسی ایک کی تشریح کریں
7:دشمنان مہدویت کی فعالیت اور ہمارا فریضہ بیان کریں
🌹
*#دوسرا کتابچہ آفتاب امامت*
*سوالات آفتاب امامت*
*کوئی سے پانچ سوال حل کریں*
1: امام زمان عج کے شمائل و خصوصیات بیان کریں
2: غیبت کبریٰ کا آغاز کیسے ہوا اور اس میں ہم امام زمان عج سے کیسے فیض حاصل کرتے ہیں۔
3:امام زمان عج کی ولادت پر قائل کوئی تین علماء اھل سنت کا نام لیں اور انکی کتابوں کا نام بھی بیان کریں
4:حضرت عج کی مخفی دور میں کیا فعالیت تھی کسی ایک موضوع کی تشریح کریں
5: اسکا ترجمہ کریں:
یَا أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ مَثَلُهُ فِی هَذِهِ الْأُمَّةِ مَثَلُ الْخَضِرِ ع وَ مَثَلُهُ مَثَلُ ذِی الْقَرْنَیْنِ وَ اللَّهِ لَیَغِیبَنَّ غَیْبَةً لَا یَنْجُو فِیهَا مِنَ الْهَلَکَةِ إِلَّا مَنْ ثَبَّتَهُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَى الْقَوْلِ بِإِمَامَتِهِ وَ وَفَّقَهُ فِیهَا لِلدُّعَاءِ بِتَعْجِیلِ فَرَجِهِ.
6: امام عسکری علیہ السلام کے نماز جنازے کے واقعہ سے ہم کیا درس لیتے ہیں
*سلامت رہیں*
*تیسرا کتابچہ "امام مہدی عج قرآن مجید کی رو سے "
سوالات کتابچہ 3 *امام مہدی عج قرآن کی رو سے*
1: تفسیر و تاویل کا معنی بیان کریں
2: قرآن میں شناخت کے کتنے اور کونسے طریقے ہیں
3: امام زمانہ عج کی قرآن میں شناخت کونسے طریقے سے بیان ہوئی ہے اسکی کوئی مثال دیں
4: منا اثنا عشر مھدیا۔۔۔۔۔تا آخر اس حدیث کا مکمل ترجمہ بیان کریں
5:سورہ نور کی آیت 55 میں اللہ تعالیٰ نے مومنین سے کتنے وعدے کیے اور اس آیت کی تاویل کب ظاھر ہوگی
6: سورہ انبیاء کی آیت 105 میں ذکر ، وراثت اور عبد صالح سے مراد کیا ہے
7: اس حدیث کا ترجمہ کریں
یحییها اللہ عز وجل بالقائم علیہ السلام بعد موتها بموتها کفر اهلها و الکافر میت
8:سورہ لقمان کی آیت 20 کی تفسیر اور تاویل بیان کریں
9: یوم ندعو کل اناس بامامهم۔۔۔کی تفسیر و تاویل بیان کریں
10: قائم کو زمانہ ظہور میں کس لقب کے ساتھ پکارا جائیگا اور کس لقب سے پکارنا صحیح نہیں ہے
11: آفاقی نشانیوں کی تفسیر و تاویل کیا ہے
12: سورہ ملک کی آیت 30 میں اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ ان سے کہیں مجھے بتائیں کہ اگر انکے استعمال میں آنے والا پانی زمین میں چلا جائے تو کون جاری پانی تمھارے لیے فراہم کرسکتا ہے
اس آیت کی تفسیر و تاویل میں تمام نکات بیان کریں
*سوالات*
*کوئی سے چار سوال کریں*
1: قرآن میں شناخت کے کتنے اور کونسے طریقے ہیں
2: سورہ نور کی آیت 55 میں اللہ تعالیٰ نے مومنین سے کتنے وعدے کیے اور اس آیت کی تاویل کب ظاھر ہوگی؟
3: اس حدیث کا ترجمہ کریں
یحییها الله عز و جل بالقائم علیه السلام بعد موتها بموتها کفر اهلها والکافر میت
4: یوم ندعو کل اناس بامامهم کی تفسیر و تاویل بیان کریں
5: آفاقی نشانیوں کی تفسیر و تاویل کیا ہے
*سوالات امتحان*
کوئی سے چار سوال حل کریں
1: تفسیر و تاویل کا معنی بیان کریں
2: منا اثنا عشر مھدیا۔۔۔ تا آخر اس حدیث کا مکمل ترجمہ بیان کریں
3:سورہ انبیاء کی آیت 105 میں ذکر ، وراثت اور عبد صالح سے کیا مراد ہے
4:سورہ لقمان کی آیت 20 کی تفسیر و تاویل بیان کریں
5:قائم کو زمانہ ظہور میں کس لقب سے پکارا جائیگا
*کتابچہ " امام مہدی عج شیعہ و سنی احادیث کی رو سے"*
🌹
*کتابچہ 5️⃣*
*سوالات📝*
*سوال نمبر* 1️⃣
*امام مہدی کی امامت پر کتنی اور کونسی عقلی دلیلیں ہیں صرف نام لیں؟*
*سوالنمبر* 2️⃣
*اہل سنت کے ہاں امامت فقہی وجوب ہے اس کا مطلب کیا ہے؟*
*سوالنمبر* 3️⃣
*قاعدہ لطف سے کیسے امامت ثابت ہوگی بیان کریں؟*
*سوال نمبر* 4️⃣
*دفع ضرر واجب کی تشریح کریں نیز بتائیں اس سے کیسے امامت ثابت ہوگی؟*
*سوالنمبر* 5️⃣
*برھان سبر و تقسیم کیا ہے،اور کیسے اس سے امامت ثابت ہوتی ہے؟*
*سوالنمبر* 6️⃣
*امام مہدی عج کی ولادت پر کوئی چار دلیلیں بیان کریں؟*
*کوئی سے5 سوال کے جواب دیں*
*~🌐عالمی مرکز مہدویت قم🌐~*
📢 *سوالات امتحان*
👈 *کوئی سے پانچ سوال حل کریں*
1️⃣ *شیعہ اور اہل سنت کے کتنے اور کونسے کلامی فرقے ہیں صرف نام لیں*
2️⃣ *عصمت امام کو کسی آیت قرآن سے ثابت کریں*
3️⃣ *اسماعیلیہ اور زیدیہ کے عقیدہ امامت میں کیا فرق ہے ،نیز فرقہ ناوسیہ اور واقفیہ کے نظریہ امامت کو رد کریں*
4️⃣ *لطف کی تعریف کریں اور اسکی اقسام بیان کریں*
5️⃣ *برھان امتناع تسلسل کی تشریح کریں*
6️⃣ *اثنا عشری شیعہ میں امامت کے حق ہونے کو دلیل سے بیان کریں*
🌀 *آپ پر امام زمانہ عج ناظر ہیں*
❌ *کتابچہ سے بالکل نہیں دیکھنا*
⏰ *وقت امتحان دو گھنٹے 9 بجے سے 11 بجے تک*
😊 *اپنا اور اپنے والد کا نام ضرور لکھیں*
🤲 *اللہ آپ سب کو دنیا و آخرت کے امتحانوں میں کامیاب کرے آمین*
*کتابچہ 6، امام زمان عج کی غیبت کے اسباب*
۔
سوالات
1: شخص کی غیبت اور شخصیت کی غیبت میں کیا فرق ہے
2: سدیر صیرفی کی روایت میں امام صادق ع کے فرمان سے اہم نکات لکھیں
3: امام مہدی عج اور حضرت یوسف ع میں شباھت بیان کریں
4: علامہ مجلسی نے دوطرح کی روایات میں کیسے جمع کرتے ہوئے نظریہ دیا
5: اس روایت کا ترجمہ کریں
يَفْقِدُ النّاسُ إمامَهُم فيَشْهَدُ المَوْسِمَ فيَراهُم و لا يَرَوْنَهُ
6: شیخ صدوق کی امام زمانہ عج سے ملاقات کو تفصیل سے بیان کریں
7: حضرت ادریس کی مدت غیبت اور سبب غیبت بیان کریں
8: حضرت موسیٰ ع کی غیبت کو تفصیل سے بیان کریں
9: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین ع کا امام زمان عج کی غیبت پر فرمان بیان کریں
10: امام حسن ، امام حسین اور امام سجاد علیہم السلام میں سے کسی دو کا امام زمان عج کی غیبت پر فرمان بیان کریں
11:امام باقر ، امام صادق اور امام کاظم علیہم السلام میں کسی دو کا فرمان لکھیں
12: امام رضا ، امام تقی اور امام نقی علیہم السلام میں سے کسی دو کا فرمان لکھیں
13: امام عسکری علیہ السّلام کا فرمان لکھیں
14: انجمن وکالت کیوں تشکیل پائی اور اسکے کیا کام تھے نوٹ لکھیں
15: نائب خاص کون تھے اور ان کے وظائف کیا تھے
16: فلسفہ غیبت میں کل کتنی وجوہات ہیں سب کا عنوان ذکر کریں اور کسی ایک کی تشریح کریں
17:امام صادق ع کے مطابق امام زمان عج میں کن تین انبیاء کی سنتیں پائی جاتی ہیں اور وہ کیا ہیں
18: امام کی جان کا محفوظ رہنے پر کوئی حدیث بیان کریں
19: امام زمانہ عج کی غیبت کا فلسفہ کہ کسی ظالم کی بیعت ان پر نہ ہو کو تفصیل سے بیان کریں
20؛ان دو میں سے کسی ایک فلسفہ غیبت پر نوٹ لکھیں
لوگوں کو تنبیہ
انسانوں کا امتحان
21:کیوں امام زمان غائب ہوئے کیا اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت پر قادر نہیں ہے
22:آیا شہادت بافضیلت نہیں کیوں امام زمان عج اس سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں
23: غیب صغری ہی رہتی کیوں غیبت کبریٰ ہوئی
24: مراجع تقلید سے خطاء ہوسکتی ہے ہم کیوں ان کی تقلید کریں
25::نائب عام سے کیا مراد اور انکا کیا مقام ہے
*سوالات کتابچہ 6 غیبت*
*👈کوئی سے چار سوال حل کریں*
*1: شخص کی غیبت اور شخصیت کی غیبت میں کیا فرق ہے*
*2: شیخ صدوق کی امام زمانہ (عج) سے ملاقات کو بیان کریں*
*3: حضرت موسی (ع) کی غیبت کو تفصیل سے بیان کریں*
*4: امام حسین علیہ السلام اور امام سجاد علیہ السلام کا امام مہدی کی غیبت پر فرمان بیان کریں*
*5: فلسفہ غیبت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کسی ایک وجہ کو تفصیل سے بیان کریں*
سوالات امتحان
1: اس روایت کا ترجمہ کریں
يَفْقِدُ النّاسُ إمامَهُم فيَشْهَدُ المَوْسِمَ فيَراهُم و لا يَرَوْنَهُ
2: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین ع کا امام زمان عج کی غیبت پر فرمان بیان کریں
3: انجمن وکالت کیوں تشکیل پائی اور اسکے کیا کام تھے نوٹ لکھیں
4: نائب خاص کون تھے اور ان کے وظائف کیا تھے
5:امام صادق ع کے مطابق امام زمان عج میں کن تین انبیاء کی سنتیں پائی جاتی ہیں اور وہ کیا ہیں
6:کیوں امام زمان غائب ہوئے کیا اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت پر قادر نہیں ہے
*ساتواں کتابچہ ، امام غائب کے فیض و فوائد*
سوالات کتابچہ۷ (امام غائب کے فوائد)
*كوئی سے پانچ سوال حل کریں*:
سوال1:*اہلسنت کا امام زمانہ عج کی غیبت پر اعتراض اور اسکا جواب تحریر کریں*
سوال 2:*امام زمانہ عج کے کوئی پانچ زمانہ حضور و ظہور کے اور پانچ زمانہ غائب کے فوائد کا نام لیں*
سوال 3:*امام واسطہ فیض ہیں فیض کی اقسام بیان کرتے ہوئے امام کا کردار تشریح کریں*
سوال4:*باطنی ھدایت کیا ہے اور قران و سنت کے ہوتے ہوئے باطنی ھدایت کی ضرورت کیا ہے*
سوال5:*امید بخشنا یا امن و آسائش کی فراہمی ان میں سے کسی ایک پر نوٹ لکھیں*
سوال6:*کسی واقعہ کے ذریعے امام کا غیبت میں لوگوں کو فیض بیان کریں*
کتابچہ 8
*انتظار*
*سوالات انتظار*
_سوالات انتظار صفحہ نمبر کے ساتھ بیان ہوئے ہیں تاکہ تیاری میں آسانی ہو_
1: انتظار کا معنی اور اس پر ایک حدیث بیان کریں (صفحہ 8,9)
2:انتظار پر کتنے اور کونسے نظریات ہیں اور صحیح نظریہ کیا ہے بیان کریں(10,11,12)
3: حقیقی انتظار کیا ہے اور جب راوی نے کہا ظہور کے وقت حالات خودبخود ٹھیک ہوں گے تو امام نے کیا جواب دیا(12,13)
4:جمیز ڈار اور محقق مارںین کی رو سے انتظار شیعہ بیان کریں (16,17)
5: میشل فوکو کلر نے مہدویت کا مقابلہ کرنے پر کیا تبصرہ کیا اور دشمن کی مہدویت کے خلاف کیا سازشیں ہیں(17, 18)
6: نوسٹر اعدامس سیریل کیا تھی اور اسکا ھدف کیا تھا؟ (18)
7:انتظار کے مختلف پہلو کیا ہیں کسی ایک پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالیں (19, 20 ، 21)
8:انسان میں روحانی صلاحیت کیسے ایجاد ہوتی ہے؟(22,23,24)
9: منتظر کے امور میں نظم کیسے پیدا ہوگا(25, 26)
10؛منتظر کی عملی مشکلات اور اسکا راہ حل کیا ہے(28,29)
11:انتظار کے اصول کیا ہے کسی ایک کو تفصیل سے بیان کریں (30, اور اسکے بعد)
12:عالمی تغیر اور تقاضے بیان کریں (32,33)
13: اصلاح کے دعویداروں کی عاجزی بیان کریں (33,34)
14:امام زمان عج سے ملاقاتیں اور راہنمائی کی اہمیت پر نوٹ لکھیں (35, 36)
15: امام زمان عج نے شیخ مفید کو خط میں کیا لکھا؟(36)
16:و أن يكون صاحبكم المظلوم، المجحود حقّه، صاحب هذا الأمر يتردّد بينهم، و يمشي في أسواقهم، و يطأ فرشهم و لا يعرفونه حتّى يأذن اللّه له أن يعرّفهم نفسه کا ترجمہ کریں (36)
17: بحرین کا واقعہ بیان کریں اور اس سے ہمیں کیا درس ملتا ہے(37,38)
18: اقبال کیا ہے اسکے معنی و مفہوم پر نوٹ لکھیں (41,42)
19:ما من أحد من شيعتنا... و لا تغتمّ إلاّ اغتممنا لغَمِّهِ ولايفرح إلاّ فرحنا لفرحه ولايغيب عنّا أحد من شيعتنا[ما]کان في شرق الأرض و غربها۔۔۔۔۔کا ترجمہ کریں (43)
20: انتظار کی ضروریات میں سے کوئی پانچ ضرورت کے نام لیں کسی ایک پر نوٹ لکھیں
(40, اور اسکے بعد)
21: امام زمان سے میثاق کیا ہے اور اس پر کیا نکات ہیں(45)
22: امام زمان عج بعنوان پناہ گاہ
یا ھدایت کا ذریعہ
ان میں سے کسی ایک کی تشریح کریں (47,49)
23: امام زمان عج کے لیے آمادہ و تیار رہنا کو تفصیل سے بیان کریں (51, 52)
24: انتظار کے کوئی پانچ ثمرات کا نام لیں کسی ایک کی تشریح کریں (53 اور اسکے بعد)
25: بصیرت کیا ہے اس پر نوٹ لکھیں (59, 60)
26: اعتراضات اور شبہات کے تین نمونے بیان کریں (60 اور اسکے بعد)
27: انتظار کے نتائج بیان کریں (64)
*سوالات انتظار کتابچہ 8*
کوئی سے پانچ سوال حل کریں
1: انتظار کا معنی اور اس پر ایک حدیث بیان کریں
2: جمیزڈار اور محقق مارںین کی رو سے انتظار شیعہ بیان کریں
3: انتظار کے مختلف پہلو کیا ہیں کسی ایک پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالیں
4: منتظر کی عملی مشکلات اور اسکا راہ حل کیا ہے
5:امام زمان عج نے شیخ مفید کو خط میں کیا لکھا
6:ما من أحد من شيعتنا... و لا تغتمّ إلاّ اغتممنا لغَمِّهِ ولايفرح إلاّ فرحنا لفرحه ولايغيب عنّا أحد من شيعتنا[ما]کان في شرق الأرض و غربها۔۔۔۔۔کا ترجمہ کریں
سوالات امتحان
کوئی سے پانچ سوال حل کریں
1:امام زمان عج سے ملاقاتیں اور راہنمائی کی اہمیت پر نوٹ لکھیں
2:و أن يكون صاحبكم المظلوم، المجحود حقّه، صاحب هذا الأمر يتردّد بينهم، و يمشي في أسواقهم، و يطأ فرشهم و لا يعرفونه حتّى يأذن اللّه له أن يعرّفهم نفسه کا ترجمہ کریں
3: اقبال کیا ہے اسکے معنی و مفہوم پر نوٹ لکھیں
4: امام زمان عج بعنوان پناہ گاہ
یا ھدایت کا ذریعہ
ان میں سے کسی ایک کی تشریح کریں
5: امام زمان عج کے لیے آمادہ و تیار رہنا کو تفصیل سے بیان کریں
6: اعتراضات اور شبہات کے تین نمونے بیان کریں
نواں کتابچہ "ملاقات با امام زمان عج"
*سوالات کتابچہ 9 ملاقات*
👈 *کوئی سے چار سوال حل کریں*
1: ملاقات کو ثابت کرنے کے کیا فوائد ہیں
2: ملاقات کے منکرین اس موضوع کے نقصانات کیا بتاتے ہیں
3: ملاقات کے اثبات پر کوئی دلیل دیں
4: ملاقات کے منکرین کی دلیل اور اسکا جواب کیا ہے
5: مشاھدہ کا معنی و مفہوم کیا ہے
*سوالات امتحان*
کوئی سے چار سوال حل کریں
*1:ملاقات کی مثبت اور منفی جہت کیا ہے*
*2:ملاقات کی اقسام کیا ہیں اور ہماری مورد بحث ملاقات کیا ہے*
*3:اجماع تشرفی کی وضاحت کریں*
*4:ملاقات قبول نہ کرنے کی دلیل اور اسکا جواب بیان کریں*
*5: مشاہدہ کا معنی کیا ہے اور اس سے کیا ثابت ہوتا ہے*
کتابچہ 10
شرائط و علامات ظہور
*سوالات امتحان*
👈 *کوئی سے پانچ سوال حل کریں*
1: شرائط اور علامات میں کوئی تین فرق بیان کریں؟
2:شرائط ظہور کونسی ہیں؟ کسی ایک کی تشریح کریں؟
3:حضرت کے لشکر میں کتنی قسم کے لوگ ہونگے؟
4:علامات متصل اور منفصل کی تشریح مثال کے ساتھ کریں؟
5:قاعدہ بداء کی تشریح کریں؟
6: علامات ظہور کا نام لیں اور کسی ایک کی تشریح کریں؟
گیارھواں کتابچہ عصر ظہور
سوالات کتاب عصر ظہور
1: یوٹوپیا کا معنی کیا ہے 2
2: سورہ نور آیت 55 میں اللہ نے کتنے وعدے کیے . 3,4
3: پوری دنیا میں اسلام کے پھیلنے کے بارے امام صادق ع کا فرمان بیان کریں 4
4:آخری منجی کے بارے بشارتیں کب سے چلی آرہی ہیں مختلف ادیان اسے کس نام سے پکارتے ہیں 6
5: عصر ظہور تک پہنچنے کے لیے چار اہم راستے کیا ہیں مختصر بیان کریں، 8
6: عصر ظہور کے بارے رسول اللہ کی کوئی ایک بشارت بیان کریں 11, 12
7: اہلسنت کے کسی ایک عالم کا امام مہدی عج کے بارے نظریہ بیان کریں 13, 14
8: اہلسنت کی کتابوں سے کوئی ایک حدیث مہدوی بیان کریں 15, 16
9: احادیث کی قسمیں بیان کریں 19
10؛ فرقہ کیسانیہ کی مختصر تاریخ لکھیں 21
11: فرقہ زیدیہ پر نوٹ لکھیں 21
12: آخر الزمان میں آل محمد کی حکومت کے بارے امام باقر کا فرمان بیان کریں 25
13: امام مہدی عج کی عصر ظہور میں جہادی سیرت کیا ہوگی 29، 30
14: امام مہدی عج کا انتقام کیسا ہوگا 37, 38
15: عصر ظہور میں جنگوں کی کیفیت پر نوٹ لکھیں 44 ، 45
16: امام مہدی کربلا کا انتقام کیسے لیں گے 48
17: القائم بالسیف سے مراد کیا ہے 51,
18: امام قائم کے کتنے لشکر ہونگے 55
19؛ امام مہدی کا دشمنوں اور منافقین سے طرز عمل کی وضاحت کریں 57, 58
20؛ امام زمان عج کی رسول اللہ سے سیرت کی مشابہت کو بیان کریں 61, 62 ، 63
سوالات امتحان
کوئی سے چار سوال حل کریں
1: عصر ظہور تک پہنچنے کے لیے چار اہم راستے کیا ہیں مختصر بیان کریں
2: اہلسنت کے کسی ایک عالم کا امام مہدی عج کے بارے نظریہ بیان کریں
3: فرقہ زیدیہ پر نوٹ لکھیں
4:عصر ظہور میں امام مہدی کی جہادی سیرت کیا ہے بیان کریں
5: القائم بالسیف سے کیا مراد ہے
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں